ETV Bharat / sports

خوفناک کار حادثہ کے بعد مشیر خان کا پہلا ردعمل، والد نے دل کو چھو لینے والی بات کہہ دی - Musheer Khan First Reaction

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 2 hours ago

بھارتی کرکٹر مشیر خان حال ہی میں ایک خوفناک کار حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد اب ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ مشیر اور ان کے والد نوشاد خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سرفراز خان کے چھوٹے بھائی اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اہم اسٹار کھلاری مشیر خان کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد مداح ان کی صحت کے بارے میں فکرمند تھے۔ اب مشیر اور ان کے والد نوشاد خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور مداحوں کو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

مشیر اور والد نوشاد نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

دراصل مشیر خان کا حال ہی میں کار حادثہ ہوا تھا۔ اس کے بعد اب ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ مشیر اور ان کے والد نوشاد خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی سی سی آئی اور مداحوں سے ملنے والی حمایت و پیار پر شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم مشیر نے لکھنؤ کے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ایرانی کپ کے میچس میں نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے آغاز میں مشیر کے والد نوشاد خان نے کہاکہ 'سب سے پہلے میں اس نئی زندگی کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ خیر خواہوں، دوستوں، قریبی لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ ایم سی اے اور بی سی سی آئی کا بھی شکریہ‘۔ اس کے بعد مشیر نے کہا کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ میں اس وقت صحت مند ہوں۔ میرے والد جو میرے ساتھ تھے وہ بھی صحت مند ہیں۔ آپ سب کی نیک خواہشات کےلئے بہت شکریہ۔

پورا معاملہ جانیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایرانی کپ کا میچ ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یکم سے 5 اکتوبر کے درمیان لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ سے پہلے جمعہ کی رات دیر گئے مشیر خان لکھنؤ آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ وہ یہ میچ کھیلنے کے لیے اپنے والد کے ساتھ کار میں لکھنؤ آ رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سڑک پر 4-5 بار الٹ گئی جس کی وجہ سے مشیر کو شدید چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خان خطرے سے باہر، لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج - Musheer Khan Treatment

مشیر کو لکھنؤ کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مشیر خان کا خاندان اصل میں اتر پردیش کے اعظم گڑھ کی تحصیل ساگری کے گاؤں بسوپر کا رہنے والا ہے، جہاں مشیر اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔ اب مشر پوری طرح خطرے سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.