ETV Bharat / sports

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹی ٹوئنٹی جیسا نظارہ، تیزترین رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیم انڈیا کے نام - Ind vs Ban 2nd Test

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 3 hours ago

Updated : 49 minutes ago

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن روہت شرما کی زیرقیادت بھارتی کرکٹ ٹیم نے بطور ٹیم تیز ترین 50 رنز، 100 رنز، 150 رنز، 200 رنز اور 250 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

روہت شرما اور یشسوی جیسوال
روہت شرما اور یشسوی جیسوال (IANS PHOTO)

کانپور: بھارت نے گرین پارک میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 233 رنز پر سمیٹ دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق 107 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین جبکہ آکاش دیپ، روی چندرن اشون اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اپنے اوپننگ پارٹنر یشسوی جیسوال کے ساتھ تیز رفتار رنز بنانا شروع کردیا۔ روہت شرما نے 11 گیندوں پر تین چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ جیسوال نے 51 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

جس کی وجہ سے ٹیم نے صرف 18 گیندوں میں شاندار ریکارڈ بنا ڈالا اور ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس رنز مکمل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ یہی نہیں اس کے بعد ٹیم انڈیا نے 61 گیندوں میں 100 رنز بنا کر تیز ترین 100 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میں تیز ترین پچاس رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام تھا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیند میں 50 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ جبکہ تیزترین سو رنز بنانے کا ریکارڈ پہلے بھارت کے ہی نام تھا جب انھوں ویسٹ اینڈیز کے خلاف 74 گیند میں 100 رنز بنائے تھے۔

ٹیم انڈیا نے 18.2 اوورز میں 150 رنز بنا کر ٹیسٹ میں تیزترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے ہی نام تھا جب اس نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.1 اوورز میں 150 رنز بنائے تھے۔

بھارتی ٹیم نے 24.3 اوورز میں ٹیسٹ میں تیزترین 200 رنز بنانے کا ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیا ہے اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام تھا جس نے 2017 میں سڈنی میں پاکستان کے خلاف 28.1 اوورز ٹیسٹ میں 200 رنز بنانے کا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے 30.3 اوورز میں 250 رنز بنا کر سب سے تیز 250 رنز بنانے کا ریکاڈ اپنے نام کرلیا ہے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے نام تھا جس نے 2022 میں راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف 33.6 اوورز کو 250 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج چوتھا دن ہے۔ پہلے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ دوسرے اور تیسرا دن بارش سے متاثر رہا اور ایک گیند بھی کرائے بغیر منسوخ کرنا پڑا۔

پہلے دن بارش کی وجہ سے جس وقت کھیل روکا گیا تھا اس وقت تک بنگلہ دیش نے 35 اوورز میں 3 وکٹ کھو کر 107 رنز بنا لیے تھے، چوتھے دن بنگلہ دیش نے 107 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پوری ٹیم 233 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون

بنگلہ دیش: شادمان الاسلام، ذاکر حسن، نظم الحسین شانتو (کپتان)، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، حسن محمود، خالد احمد۔

ٹیم انڈیا: یشسوی جیسوال، روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

یہ بھی پڑھیں

پندرہ سال کا ایک لڑکا صرف ویراٹ کوہلی کو دیکھنے سائیکل سے کانپور پہنچ گیا

بھارت بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے ویراٹ کوہلی کا ہم شکل پہنچا کانپور

Last Updated : 49 minutes ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.