ETV Bharat / sports

پہلے افغانستان اور اب آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی - Ireland vs South Africa

افغانستان سے ون ڈے سیریز گنوانے کے بعد اب جنوبی افریقہ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم (INAS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 30, 2024, 1:21 PM IST

حیدرآباد: آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دبئی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔ جہاں پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے جیت درج کرنے میں کامیاب رہا تو وہیں دوسرے میچ میں اسے بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کیونکہ آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ جس کی وجہ سے سیریز ایک ایک سے برابر پر ختم ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ افغانستان نے تین ونڈے میچوں کی سیریز کو 2-1 سے اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب آئرلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔ دبئی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی سیریز میں افریقہ نے پہلا میچ جیتا تھا لیکن دوسرے میچ میں اسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پہلے بیٹنگ کرنے آئی آئرش ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے راس ایڈیئر نے 58 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کپتان پال اسٹرلنگ نے 31 گیندوں میں 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 137 (79 گیندوں) رنز کی شراکت داری کی۔ اس کے ساتھ ہی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت آئرلینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر 196 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

افریقہ کی جانب سے ریزا ہینریکس اور برٹزکے نے 51-51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریزا نے 32 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ برٹزکے نے 41 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ آئرش بولرز کی جانب سے مارک ایڈیئر نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

تیسرے ونڈے میں جنوبی افریقہ کامیاب لیکن سیریز پر افغانستان کا قبضہ

جس ٹیم کا اپنا کوئی ہوم گراونڈ نہیں اسی ٹیم نے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو دے دی شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.