ETV Bharat / state

خوشخبری۔۔۔ دسہرہ تک 11,062 اساتذہ کا تقرر کرے گی یہ ریاست - Vacancies of Teachers

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

تلنگانہ میں ڈی ایس سی 2024 کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ، اُن کی حکومت دسہرے کے تہوار سے قبل نئے اساتذہ کی تقرری کرے گی۔

خوشخبری
خوشخبری (Etv Bharat)

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر کو ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) 2024 کے نتائج جاری کیے۔ اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ دسہرے سے قبل ریاست میں نئے اساتذہ کے تقررات کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ اور محکمہ تعلیم کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ میں ڈی ایس سی 2024 کے جنرل رینک کی فہرست جاری کی۔

ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ تمام امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق دسہرہ تک مکمل کرلی جائے گی اور 9 اکتوبر کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقرری نامہ دیا جائے گا۔

ریاست تلنگانہ کے تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار امیدواروں نے جولائی-اگست 2024 میں 11,062 اساتذہ کی آسامیوں کے لیے منعقدہ ڈی ایس سی ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا۔

حکام کے مطابق 18 جولائی سے 5 اگست کے درمیان کل درخواست دہندگان میں سے 87 فیصد سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

زیادہ سے زیادہ، تقریباً 88,000 امیدوار، سیکنڈری گریڈ ٹیچر کی 6 ہزار 508 پوسٹوں کے لیے حاضر ہوئے۔

یہ ٹیسٹ 2,629 اسکول اسسٹنٹس، 727 لینگوئج پنڈتوں، 182 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز، 220 اسکول اسسٹنٹس (خصوصی معلمین) اور 796 سیکنڈری گریڈ ٹیچرز (خصوصی معلمین) کے لیے لیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی پچھلی حکومت نے دس سالوں میں صرف ایک بار ڈی ایس سی نوٹیفکیشن دیا تھا۔ سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ، پچھلی حکومت نے دس سالوں میں صرف 7,857 اساتذہ کی تقرری کی۔ ان کا تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع کیا۔

ریونت ریڈی نے دعویٰ کیا کہ اُن کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے 30 دنوں کے اندر 30,000 ملازمین کو تقرری کے لیٹر دیے ہیں۔

11,062 تدریسی اسامیاں پر کرنے کا نوٹیفکیشن یکم مارچ کو دیا گیا تھا۔ بی آر ایس حکومت نے 5,089 آسامیوں کو بھرنے کے لیے ستمبر 2023 میں ڈی ایس سی کا نوٹیفکیشن دیا تھا۔ تاہم، تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد اس عمل کو روک دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گروپ-1 کے امتحانات کے نتائج کا جلد اعلان کیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت اپنے پہلے سال میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 60,000 سے زیادہ آسامیاں پُر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.