جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پر ایک تصادم میں، فوج نے دراندازی کی کوشش کرنے والے سات پاکستانیوں کو مار گرایا۔ ان دراندازوں میں پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
#BREAKING LoC Encounter at Krishna Ghati (Jammu & Kashmir) where 7 Pakistani infiltrators, including Al-Badr militants and Pakistani Army personnel, were killed on Feb 4-5 while attempting a BAT operation on an Indian post. Official details awaited pic.twitter.com/VCqUG2IiSn
— IANS (@ians_india) February 7, 2025
کہا جاتا ہے کہ ہندوستانی فوج نے 4-5 فروری کی درمیانی شب ایل او سی پر اپنی پوسٹ پر پاکستانی دراندازوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فوج کی کارروائی میں 7 پاکستانی درانداز مارے گئے۔ ان میں دو سے تین پاک فوج کے جوان بھی شامل تھے۔