بانڈی پورہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کے ساتھ سٹیج پوری طرح سے تیار ہے۔ پولنگ مراکز میں سے خواتین کے لئے مخصوص پنک پولنگ مراکز کی تعداد 50 ہے جبکہ ماحولیات کے تحفظ کے متعلق جانکاری پھیلانے والے گرین پولنگ مراکز کی تعداد 45 ہے۔ بانڈی پورہ سمبل اور گریز (ایس ٹی) شامل ہے۔
ضلع انتخابی افسر مظور احمد قادری نے اتوار کو کہا کہ ضلع میں تین حلقوں میں 230 مقامات پر 312 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ہموار پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے الیکشن ڈیوٹی پر ملازمین کے لیے تمام تر انتظامات رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تقریبا ایک دہائی بعد منعقد ہورہے ہیں۔ کشمیر کی سیاسی پارٹیاں مودی حکومت پر الیکشن نہ کرانے پر نکتہ چینی کرتی آئی ہے۔ اس بار انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے علاوہ جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔