دمبولا: سری لنکا کے دمبولا میں کھیلے جارہے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے گروپ اے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کئ درمیان مقابلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے103 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی سلامی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف گیندبازوں کے خلاف جم کر رن بنائے۔
پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ نے55 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنوں کی شاندار ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ منیبہ علی 30 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ آوٹ 37 رن بنائے۔
پاکستان نے14.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرتے یمنز ایشیا کپ 2024 میں دس وکٹوں سے بڑی جیت درج کی۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رن بنائے۔یواے ای کی جانب سے تھرتھاستیش 40 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ یو اے ای کی دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں پوری طرح سے ناکام رہیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال ،طبہ حسن اور نشرہ سندھو کو دو دو وکٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ 2024 سے بھارت کی یہ بڑی کھلاڑی باہر -
اس کے علاوہ ویمنزایشیا کپ 2024 کے گروپ اے میں ہندوستان دو میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزئشن پر ہے جبکہ پاکستان تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔