اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشون 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی گیندباز بن گئے - روی چندرن ایشون

R Ashwin Test Record بھارتی ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بھارت انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں اور عالمی کرکٹ میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے 9ویں گیند باز بن گئے ہیں۔

R Ashwin
بھارتی ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن ایشون

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 4:06 PM IST

Updated : Feb 16, 2024, 10:13 PM IST

راجکوٹ: بھارت کے آف اسپنر روی چندرن اشون جمعہ کو سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر متھیا مرلی دھرن کے بعد مجموعی طور پر دوسرے تیز ترین 500 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اشون نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 98 میچز کھیلے جبکہ مرلی دھرن نے 87 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ ایشون تیز ترین 500 ٹیسٹ وکٹ لینے والے پہلے بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔ 500 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد بھارتی لیجنڈری لیگ اسپنر انیل کمبلے ہیں۔ کمبلے کے پاس 132 میچوں میں 619 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔ ایشون عالمی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے 9ویں گیند باز ہیں۔

اشون نے راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں بھارت انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زیک کرولی کی وکٹ لے کر یہ تاریخی مقام حاصل کیا۔انہوں نے جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ سنگ میل عبور کیا۔

سری لنکا کے اسپن جادوگر متھیا مرلی دھرن (800)، آنجہانی آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن (708)، انیل کمبلے (619)، آسٹریلیا کے ناتھن لیون (517) کے بعد 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں اسپنر بن گئے ہیں۔

عالمی کرکٹ میں 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے گیندباز:

  1. متھیا مرلی دھرن (سری لنکا) 800 وکٹیں
  2. شین وارن (آسٹریلیا) 708 وکٹیں
  3. جیمز اینڈرسن (انگلینڈ) 690 وکٹیں
  4. انیل کمبلے (بھارت) 619 وکٹیں
  5. اسٹیورٹ براڈ (انگلینڈ) 604 وکٹیں
  6. گلین میک گرا (آسٹریلیا) 563 وکٹیں
  7. کورٹنی والش (ویسٹ انڈیز) 519
  8. نیتھن لیون (آسٹریلیا) 517 وکٹیں
  9. روی چندرن ایشون (بھارت) 500 وکٹیں
Last Updated : Feb 16, 2024, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details