اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 180 رنز کا ہدف دیا - IPL 2024

راجستھان رائلز کی جانب سے سندیپ شرما نے پانچ وکٹ لیے۔ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

IPL
IPL

By UNI (United News of India)

Published : Apr 22, 2024, 10:00 PM IST

جے پور: تلک ورما (49) اور نہال وڈھیرا (49) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے روہت شرما (6) کا وکٹ گنوا دیا۔ اگلے ہی اوور میں ایشان کشن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو (10) بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلک ورما اور محمد نبی نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نبی نے 17 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 23 رنز بنائے۔ انہیں چہل نے اپنی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ نہال وڈھیرا نے تلک کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کے اسکور کو مضبوط کیا۔

نہال وڈھیرا نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ بولٹ نے انہیں سندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا (10) کو اویش خان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ تلک ورما نے 45 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ (تین) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پیوش چاولہ (1) اور جسپریت بمراہ (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سندیپ شرما کی خطرناک گیندبازی نے ممبئی کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 179 رن کے اسکور پر روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی پر جرمانہ عائد

راجستھان رائلز کی جانب سے سندیپ شرما نے پانچ وکٹ لیے۔ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details