جے پور:سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی پہلی چیمپئن راجستھان رائلز اور اپنے پہلے ٹائٹل کے منتظر دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک دلچسپ میچ کی توقع ہے۔ ایک طرف سیمسن جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے تو وہیں رشبھ پنت کو سیزن کی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد دہلی کیپیٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشن بہتر ہے۔اس کے باوجود ہم نے ہدف کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری گیندبازی اچھی ہے حریف ٹیم کو کم اسکور روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی ہے ۔ایشانت شرما اور شائی ہوپ دونوں چوٹ سے ابھر نہیں پائے ہیں۔ان کی جگہ میکش کمار اور اینرچ نورٹجے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون: