اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 169 رنز کا ہدف دیا - GT vs MI - GT VS MI

سائی سدرشن 45 رنز اور کپتان شبمن گل کی 31 رنز کی اننگز کے دم پر گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پانچویں میچ میں اتوار کے روز ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 169 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 10:11 PM IST

احمد آباد: نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے آنے والے ریدھیمان ساہا اور کپتان شبمن گل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے۔

چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے 19 رنز پر ریدھیمان ساہا کو آؤٹ کرکے گجرات ٹائٹنز کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں شبمن گل کو پیوش چاول نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ گل نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 31 رنوں کی اننگ کھیلی۔

عظمت اللہ عمرزئی نے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 12 اور راہل تیوتیا 15 گیندوں میں 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سائی سدرشن نے ٹیم کے لیے 39 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔

وجے شنکر 6 اور راشد خان چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی کو دو وکٹ ملے۔ پیوش چاولہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details