اردو

urdu

By ETV Bharat Sports Team

Published : 5 hours ago

ETV Bharat / sports

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ساتھ خصوصی برتاو، بی سی سی آئی پر جانبداری کا الزام - Sanjay Manjrekar slams BCCI

سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے منجریکر نے بی سی سی آئی پر تجربہ کار کرکٹرز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ساتھ خصوصی سلوک برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بورڈ کی سخت تنقید کی ہے۔

Rohit and Virat
روہت شرما اور ویراٹ کوہلی (ANI PHOTO)

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ خصوصی برتاو کرنے الزام عائد کیا ہے۔

روہت اور کوہلی کی جوڑی نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم آر اشون، شبمن گل، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ بھارتی کپتان میچ میں صرف 11 رنز ہی بنا سکے اور اسٹار مڈل آرڈر بلے باز کوہلی نے دونوں اننگز میں 21 رنز بنائے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو دلیپ ٹرافی میں کھیلنے سے بھی استثنیٰ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منجریکر نے ان دونوں کے ساتھ بی سی سی آئی کے متعصبانہ رویہ پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے سے بھارتی کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

سنجے منجریکر نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ میں پریشان نہیں ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ کسی نے اس حقیقت کو دیکھا ہوگا کہ اگر وہ کھلاڑی کچھ ریڈ بال کرکٹ کھیلتے تو آج وہ بہتر کرتے، دلیپ ٹرافی میں انھیں منتخب کرنے کا آپشن تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سلوک کرنے میں محتاط رہنا چاہیے اور وہی کرنا چاہیے جو ہندوستانی کرکٹ اور کھلاڑی کے لیے بہتر ہو۔ ویراٹ اور روہت کا دلیپ ٹرافی میں نہ کھیلنا ہندوستانی کرکٹ کے لیے اچھا نہیں تھا اور نہ ہی یہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے اچھا تھا۔ اگر وہ دلیپ ٹرافی کھیلتے اور کچھ وقت ریڈ بال کرکٹ میں گزارتے تو حالات مختلف ہوتے۔

واضح رہے کہ کئی سابق کرکٹرز نے ان اسٹار بھارتی کرکٹرز کے ڈومیسٹک سرکٹ میں نہ کھیلنے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور اب سابق بھارتی کرکٹر کے حالیہ تبصرے نے ایک بار پھر اس موضوع پر بحث شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دلیپ ٹرافی میں روہت اور ویراٹ کے نہ کھیلنے سے سنیل گاوسکر ناخوش

ABOUT THE AUTHOR

...view details