ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار - GANDERBAL POLICE ARREST PEDDLER

کشمیر میں منشیات کے خلاف ایک منصوبہ بند مہم چلائی جارہی ہے جس کی عوامی سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے۔

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار
گاندربل میں منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2025, 11:59 AM IST

گاندربل (فردوس تانترے)

گاندربل میں ضلع پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کی تحویل سے نشہ آور ادویات اور اسے لانے لیجانے کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑی ضبط۔ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یکم جنوری کی شام کو ہرن کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران، پولیس اسٹیشن گاندربل کی ایک پارٹی نے ایک گاڑی ( ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK03H 2841 کو روکا اور اس کی تلاشی لی جس دوران پولیس نے گاڑی سے ممنوعہ مادہ سپاسمو پروکسوان، پلس گولیوں کے 320 کیپسول ضبط کئے۔ اس موقعے پر گاڑی کے ڈرائیور ظفر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ گنڈ رحمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 2025/01، این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اس میں ملوث افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی درخواست کی۔
وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے پولیس نے نشہ آور ادویات اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ایک منصوبہ بند کارروائی شروع کی ہے جس کے تحت بیسیوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے نشہ آور ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کی غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں۔ حکام کی ان کارروائیوں کے بارے میں عام طور لوگوں میں مثبت ردعمل دیکھا جارہا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سیاسی رہنما بھی اس مہم میں اپنی استعداد کے مطابق مدد کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.