ETV Bharat / sports

نیشنل اسپورٹس ایوارڈ 2024 کا اعلان، منو بھاکر سمیت ان 4 کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ - NATIONAL SPORTS AWARDS 2024

منو بھاکر اور گوکیش ڈی سمیت 4 کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

NATIONAL SPORTS AWARDS 2024
نیشنل اسپورٹس ایوارڈ 2024 کا اعلان، منو بھاکر سمیت ان 4 کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ (ANI)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jan 2, 2025, 3:27 PM IST

نئی دہلی: وزارت کھیل نے 2 جنوری کو قومی کھیل ایوارڈ 2024 کا اعلان کیا ہے۔ ڈبل اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر اور عالمی شطرنج چیمپئن ڈی گوکیش سمیت چار کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان تمام کھلاڑیوں کو 17 جنوری کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرا اولمپئن پراوین کمار بھی 17 جنوری کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں بھارت کے صدر دروپدی مرمو سے کھیل رتن ایوارڈ حاصل کریں گے۔

غور طلب ہے کہ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ گزشتہ چار سالوں میں کھیلوں کے میدان میں کسی کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اولمپیئن منو بھاکر کا نام ابتدائی طور پر کھیل رتن ایوارڈ کے لیے نامزد افراد کی فہرست سے غائب تھا۔ کھیل رتنا ایوارڈز کے لیے منو کی نامزدگی کو لے کر کافی بحث ہوئی، کیونکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ نامزدگی سے محروم ہیں۔ تاہم، اسٹار بھارتی شوٹر نے بعد میں کہا کہ نامزدگی داخل کرتے وقت ان کی طرف سے کچھ غلطی ہوئی تھی اور اسے درست کیا جا رہا ہے۔

منو بھاکر 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم میں کانسی کے تمغے جیت کر ایک ہی اولمپک ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئی۔ ساتھ ہی ہرمن پریت سنگھ نے 2024 کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کی کپتانی کی۔

18 سالہ گوکیش حال ہی میں عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے اور انہوں نے شطرنج اولمپیاڈ میں بھارتی ٹیم کو گولڈ میڈل جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان 4 کھلاڑیوں کو ملے گا کھیل رتن:

منو بھاکر - شوٹنگ

گوکیش ڈی - شطرنج

ہرمن پریت سنگھ - ہاکی

پروین کمار - پیرا ایتھلیٹکس

قابل ذکر ہے کہ وزارت کھیل نے ارجن ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست بھی جاری کی جس میں 32 کھلاڑیوں کے ساتھ 17 پیرا ایتھلیٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منو بھاکر کے متعلق وزیراعظم مودی کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.