اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا کو سمیٹنے کے بعد بنگلہ دیشی اننگز لڑکھڑاگئی - Ban Vs SL Sylhet Test - BAN VS SL SYLHET TEST

Bangladesh Sri Lanka Ist Test خالد احمد اور ناہید رانا کی مہلک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو سری لنکا کو پہلی اننگز میں 280 پر سمیٹنے کےبعد بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ گنواکر لڑکھڑاگئی ہے۔

سری لنکا کو سمیٹنے کے بعد بنگلہ دیشی اننگز لڑکھڑاگئی
سری لنکا کو سمیٹنے کے بعد بنگلہ دیشی اننگز لڑکھڑاگئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:25 PM IST

سلہٹ:بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور سری لنکا کی جانب سے ذاکر حسن کی وکٹیں نو رنز پر، کپتان شانتو پانچ رنز پر اور مومن الحق پانچ رنز پر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 32 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں اور سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے لڑکھڑا گئی۔ محمود الحسن جوائے نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، تیج الاسلام کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود تھے۔

سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کسون راجیتھا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 57 کے اسکور پر اپنی پہلی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھیں۔ اوپننگ بیٹنگ کرتے ہوئے نشان مدوشکا 2 رنز، دیموتھ کرونارتنے 17 رنز، کوسل مینڈس 16 رنز بنا کر خالد احمد کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد اینجلو میتھیوز پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

دنیش چنڈیمل نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان دھننجے ڈی سلوا اور کمیندو مینڈس نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 202 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے 102-102 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کو ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ پربھات جے سوریہ ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وشوا فرنینڈو نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں ہر فرنچائز کے سب سے مہنگے کھلاڑیوں پر ایک نظر - IPL 2024

کسن راجیتا چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 68 اوورز میں 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے خالد احمد اور ناہید رانا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شرف الاسلام اور تیج الاسلام نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details