اردو

urdu

ETV Bharat / literature

ایک شاعر پروگرام: فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو - Muharram Shayari - MUHARRAM SHAYARI

ای ٹی وی بھارت نے ایک شاعر پروگرام کے تحت ایک سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اب جب کہ محرم الحرام کا محترم مہینہ رواں دواں ہے۔ اسی مناسبت سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے وسیم احمد نے میرٹھ کے مشہور شاعر فخری میرٹھی کے ساتھ خاص گفتگو کی ہے۔

A special Interview with Fakhri Meeruthi on the occasion of Muharram
ایک شاعر پروگرام: محرم کے موقع پر فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 4:29 PM IST

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے رہنے والے اور ملک کے مشہور و معروف شاعر فخری میرٹھی کا شمار ان خاص شعراء میں کیا جاتا ہے جنہوں نے واقعۂ کربلا کو اپنا موضوع بنایا ہے اور متعدد اشعار پیش کیے ہیں۔ ماہ محرم الحرام کے شروع کے دس ایام میں ایسے شعراء کی مقبولیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ان کو شہر ہی میں نہیں بلکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں منعقد ہونے والی مجالس میں بلایا جاتا ہے۔ اور ایسی مجالس سے قبل انہیں بڑے غور سے سنا جاتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے فخری میرٹھی اپنے انداز میں کچھ اس طرح عوام کو انسانیت کا پیغام دینے والے حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنا عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

ایک شاعر پروگرام: محرم کے موقع پر فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی، دیکھیں ویڈیو - Karbala Muharram Shayari

غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی (ETV Bharat Urdu)

امام حسینؓ کو اپنی عقیدت کا نذرانہ

وہ کہتے ہیں کہ پیغام انسانیت کا درس دینے والے حضرت امام حسین علیہ السلام اور 72 شہداء کربلا کو آج بھی 1400 سال بعد بھی اسی عقیدت اور جذبہ کے ساتھ نہ صرف یاد کیا جاتا ہے بلکہ ان کی قربانیوں سے انسانی زندگی کی اہمیت کو بھی بتایا گیا ہے۔ کربلا کے واقعات اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے ہمراہ ساتھیوں کی قربانیوں کو وقتاً فوقتاً شعراء نے اپنے کلام میں پیش کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کو اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

فخری میرٹھی صاحب کا انداز ہی نرالا ہے (ETV Bharat Urdu)
یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سیریز: لکھنؤ کے معروف شاعر سیف بابر سے خاص بات چیت - Ek Shayar Program


غم حسینؓ پر اشعار پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ کیجیے...


مجلس دعاءِ بنت پیمبر کا نام ہے
مجلس حسینیت کے سمندر کا نام ہے


مجلس عطائے خالقِ اکبر کا نام ہے
مجلس بقائے مقصد سرور کا نام ہے


گھر گھر جو مجلسیں ہیں حسینِؓ شہید کی
زندہ دلیل ہے یہ شکست یزید کی


جسم زخمی تھا مگر جان کا سودا نہ کیا
کسی قیمت پہ بھی ایمان کا سودا نہ کیا


دین اسلام کے بانی کا نواسہ تھا حسینؓ
اس نے سر دے دیا مگر قرآن کا سودا نہ کیا

فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو (ETV Bharat Urdu)
فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details