ETV Bharat / literature

جشن سال نو کی حمایت اور مخالفت میں منتخب اشعار - SHAYARI ON NEW YEAR

اردو شاعری میں جہاں سال نو کے استبقال میں بے شمار اشعار کہے گئے وہیں اس کی مخالفت میں بھی کلام پیش کیے گئے۔

سال نو پر شاعری
سال نو پر شاعری (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2025, 1:05 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): نئے سال کی تقریبات اور جشن سے متعلق عام طور پر دو طرح کی آراء پائی جاتی ہیں۔ ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو پورے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرتا ہے، جشن مناتا ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتا ہے تو وہیں ایک دوسرا طبقہ سال نو کے جشن کی مخالفت کرتا ہے اور اسے مغربی تہذیب کے تسلط اور اس کی پیروی سے تعبیر کرتا ہے۔ اسی نظریاتی اور مذہبی اختلاف کی بنیاد پر اردو شاعری میں سال نو کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس کی مخالفت میں بھی اشعار کہے گئے، دونوں طرح کے اشعار پیش خدمت ہیں۔

نئے سال کی حمایت میں اردو شاعری

مبارک مبارک نیا سال آیا

خوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا

اختر شیرانی

پلٹ سی گئی ہے زمانے کی کایا

نیا سال آیا نیا سال آیا

اختر شیرانی

نیا سال آیا ہے خوشیاں مناؤ

نئے آسمانوں سے آنکھیں ملاؤ

نامعلوم

اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو

مبارک مبارک نیا سال سب کو

محمد اسد اللہ

ستاروں آسماں کو جگمگا دو روشنی سے

دسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے

بھاسکر شکلا

نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے

خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

فریاد آزر

یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو

تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے

علی سردار جعفری

دلہن بنی ہوئی ہیں راہیں

جشن مناؤ سال نو کے

ساحر لدھیانوی

نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں

چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں

نامعلوم

چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیں

دیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے

ظفر اقبال

خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے

اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے

نامعلوم

گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگی

گزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا

لیاقت علی عاصم

اس گئے سال بڑے ظلم ہوئے ہیں مجھ پر

اے نئے سال مسیحا کی طرح مل مجھ سے

سرفراز نواز

اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے

رنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے

نامعلوم

نئے سال کی مخالفت میں اردو شاعری

اک اور اینٹ گر گئی دیوار حیات سے

نادان کہہ رہے ہیں نیا سال مبارک

نامعلوم

نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے

کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے

احمد فراز

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی

ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی

فیض لدھیانوی

یکم جنوری ہے نیا سال ہے

دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے

امیر قزلباش

عمر کا ایک اور سال گیا

وقت پھر ہم پہ خاک ڈال گیا

شکیل جمالی

ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرا

لوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں

نامعلوم

ایک برس اور بیت گیا

کب تک خاک اڑانی ہے

وکاس شرما راز

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم

سال نو کا استقبال، اردو شعرا کے ساتھ - شاعرانہ انداز

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): نئے سال کی تقریبات اور جشن سے متعلق عام طور پر دو طرح کی آراء پائی جاتی ہیں۔ ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو پورے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرتا ہے، جشن مناتا ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتا ہے تو وہیں ایک دوسرا طبقہ سال نو کے جشن کی مخالفت کرتا ہے اور اسے مغربی تہذیب کے تسلط اور اس کی پیروی سے تعبیر کرتا ہے۔ اسی نظریاتی اور مذہبی اختلاف کی بنیاد پر اردو شاعری میں سال نو کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس کی مخالفت میں بھی اشعار کہے گئے، دونوں طرح کے اشعار پیش خدمت ہیں۔

نئے سال کی حمایت میں اردو شاعری

مبارک مبارک نیا سال آیا

خوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا

اختر شیرانی

پلٹ سی گئی ہے زمانے کی کایا

نیا سال آیا نیا سال آیا

اختر شیرانی

نیا سال آیا ہے خوشیاں مناؤ

نئے آسمانوں سے آنکھیں ملاؤ

نامعلوم

اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو

مبارک مبارک نیا سال سب کو

محمد اسد اللہ

ستاروں آسماں کو جگمگا دو روشنی سے

دسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے

بھاسکر شکلا

نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے

خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

فریاد آزر

یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو

تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے

علی سردار جعفری

دلہن بنی ہوئی ہیں راہیں

جشن مناؤ سال نو کے

ساحر لدھیانوی

نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں

چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں

نامعلوم

چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیں

دیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے

ظفر اقبال

خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے

اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے

نامعلوم

گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگی

گزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا

لیاقت علی عاصم

اس گئے سال بڑے ظلم ہوئے ہیں مجھ پر

اے نئے سال مسیحا کی طرح مل مجھ سے

سرفراز نواز

اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے

رنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے

نامعلوم

نئے سال کی مخالفت میں اردو شاعری

اک اور اینٹ گر گئی دیوار حیات سے

نادان کہہ رہے ہیں نیا سال مبارک

نامعلوم

نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے

کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے

احمد فراز

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی

ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی

فیض لدھیانوی

یکم جنوری ہے نیا سال ہے

دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے

امیر قزلباش

عمر کا ایک اور سال گیا

وقت پھر ہم پہ خاک ڈال گیا

شکیل جمالی

ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرا

لوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں

نامعلوم

ایک برس اور بیت گیا

کب تک خاک اڑانی ہے

وکاس شرما راز

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم

سال نو کا استقبال، اردو شعرا کے ساتھ - شاعرانہ انداز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.