اردو

urdu

ETV Bharat / literature

شہدائے کربلا کی شہادت کے موقعے پر پلوامہ میں شعروادب کی محفل منعقد - programme on Karbala organized

پلوامہ کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں شہداء کربلا کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے اور ان شہیدوں کو خرأج عقیدت پیش کرنے کے غرض سے شعرو ادب کی ایک محفل منعقد کی گئی۔ جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی، خاتون ممتاز مصنفہ روبینہ میر، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ کے علاوہ دیگر ہستیوں نے شرکت کی۔

شہدائے کربلا کی یاد میں پلوامہ میں شعری و ادب کی محفل کا انعقاد
شہدائے کربلا کی یاد میں پلوامہ میں شعری و ادب کی محفل کا انعقاد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 6:09 PM IST

پلوامہ (پلوامہ): شہدائے کربلا کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے اور ان شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے غرض سے آج چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے اے آر آزاد میموریل فاؤنڈیشن اور کلچرل ایجوکیشن ونگ پلوامہ کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ادبی محفل کا انعقاد کیا۔

شہدائے کربلا کی یاد میں پلوامہ میں شعری و ادب کی محفل کا انعقاد (Etv bharat)

پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی، ممتاز مصنفہ روبینہ میر، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ، ضلع کے مختلف علاقوں کے ادبی حلقوں سے وابستہ ادیبوں، قلماروں، شعرأ اور طلبہ کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ شعر و ادب کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کی خواتین مصنفین کی تحریروں اور اردو اور کشمیری ادب و شاعری میں ان کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پروگرأم کے دوران ادیبوں، مفکروں اور قلمکاوں نے شہداء کربلا کی شہادت پر مفصل روشنی ڈاتے ہوئے اس شہادت کو ایک عظیم قربانی قرار دیا۔ وہیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شعرأ حضرات نے شہدائے کربلا کی عظیم شہادت کے حوالے سے قصیدے اور مقالے پڑھ کر شہدائے کربلا کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم نے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کرے گا تاکہ نوجوان نسل کو ادب سے روشناس کرایا جا سکے اور آگے چل کر مختلف شعبوں میں ان کی خدمات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details