واشنگٹن: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کی سرزنش کرتے ہوئے غزہ میں "فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیرث نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں جو مصائب کا پیمانہ ہے اسے دیکھتے ہوئے، کم از کم اگلے چھ ہفتوں کے لیے فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ واضح رہے غزہ مین جنگ بندی کی میز پر کم ازکم چھ ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز ہے۔ کملا ہیرث نے کہا کہ چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کو باہر نکالا جائے گا اور غزہ میں بڑی مقدار میں امداد پہنچائی جائے گی۔
کملا ہیرث کی یہ اسرائیل پر جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کی سخت ترین تنقید ہے۔ ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیئے۔ ان میں نئی سرحدی گزرگاہیں کھولنا اور غیر ضروری پابندیاں عائد نہ کرنے کا عہد کرنا شامل ہے۔
امریکہ کی نائب صدر نے 7 مارچ 1965 کو الاباما کے شہر سیلما میں پولیس کے ذریعے شہری حقوق کے مظاہرین کے پرتشدد دبائو کے موقع پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ، "غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ حالات غیر انسانی ہیں اور انسانیت ہمیں عمل کرنے پر مجبور کرتی ہے،‘‘ انھوں نے کہا کہ"بغیر کسی بہانہ بازی کے اسرائیلی حکومت کو امداد کے بہاؤ کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے."