گرامادو: برازیل میں کرسمس سے قبل المناک حادثہ پیش آیا۔ سیاحوں میں مقبول شہر گراماڈو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ سکیورٹی ایجنسیاں واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
جنوبی برازیل کے شہر گراماڈو میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیلی حکام کے مطابق طیارہ کئی عمارتوں سے ٹکرا گیا جس سے بھاری نقصان ہوا۔ اس حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ریو گرانڈے ڈو سل کے شہری تحفظ کے محکمے نے اس حادثے میں کم از کم 17 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جن میں سے بہت سے کریش کے بعد لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی زد میں آگئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں بری طرح جھلس گئے ہیں۔
نیشنل سول ڈیفنس کے مطابق حادثہ طیارے کے مقامی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔ طیارہ پہلے ایک عمارت کی چمنی سے ٹکرایا، پھر ایک رہائشی مکان سے ٹکرایا اور پھر فرنیچر کی دکان سے ٹکرا گیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا ملبہ ایک سرائے سے بھی ٹکرایا۔