اردو

urdu

ETV Bharat / international

لاس اینجلس آگ: سرخ شعلوں سے دہک رہا ہے تفریحی شہر، مزید 84,000 لوگوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کا حکم - LOS ANGELES FIRE

جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں میں اضافہ کے ساتھ ہی جنگل میں آگ کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں
لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Jan 15, 2025, 7:33 AM IST

Updated : Jan 15, 2025, 7:56 AM IST

لاس اینجلس: لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کے لاکھوں باشندوں کو جنگل کی آگ سے متعلق نئے انتباہات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں پہلے ہی ہزاروں لوگ بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے تھے بعد میں مزید علاقوں کی بجلی کاٹ دی گئی۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

گزشتہ ایک ہفتے سے آگ کا سامنا کر رہے لاس اینجلس میں بدھ کی صبح تک سانتا انا کی تیز ہواؤں کی اتنی طاقت کے ساتھ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی کہ وہ میلوں تک آگ بھڑکانے والے انگارے لے جا سکے۔

لاس اینجلس کے سٹی فائر چیف کرسٹن کرولی نے ایک نیوز کانفرنس کی جس میں انھوں نے بتایا کہ، یہاں ابھی زندگی کو خطرہ ہے اور تباہ کن اور وسیع ہوائیں یہاں موجود ہیں۔

جنوبی کیلیفورنیا کا بیشتر حصہ آگ کے خطرے کی زد میں ہے، عملے کو میکسیکو کی سرحد سے لے کر لاس اینجلس کے شمال میں وسطی کیلیفورنیا تک ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔

تقریباً 90,000 گھر بجلی سے محروم ہیں۔ یوٹیلیٹیز نے اپنی لائنوں کو آگ کی زد میں آنے اور مزید بھڑکنے سے روکنے کے مقصد سے بجلی کاٹ دی ہے۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

رہائشی الرٹ:

تھکے ہارے اور پریشان رہائشیوں کو مختصر نوٹس پر انخلاء کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ انھیں کہا گیا ہے کہ، اپنے آس پاس نظر رکھیں، چوکس رہیں۔

پولیس نے لوٹ مار، فائر زون میں ڈرون اڑانے، کرفیو کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم میں ملوث تقریباً 50 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کچھ علاقوں میں منگل کو سمندری طوفان کے قریب پہنچنے اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ کے پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو کے فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

ایک غیر معمولی اور خطرناک انتباہ:

منگل کی پیشن گوئی میں ایک نادر انتباہ شامل تھا۔ نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ، شدید خشک حالات کے ساتھ مل کر ہواؤں نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی نئی آگ بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات ایریل کوہن نے کہا کہ، بدھ تک ہواؤں کی رفتار میں کمی آنے سے پہلے زور پکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور وسطی کیلیفورنیا سے میکسیکو کی سرحد کے بیشتر حصے تک ریڈ فلیگ وارننگ برقرار رہے گی۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

سامان باندھ کر انخلاء کے لیے تیار:

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر انخلاء کے لیے تیار ہیں۔ جیویر ویگا نامی ایک شخص کو ایسا محصوس ہو رہا ہے کہ وہ ایک آنکھ کھلی رکھ کر سو رہا ہے اور اس کی گرل فرینڈ نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ اگر انہیں انخلاء کا حکم ملتا ہے تو وہ اپنی دو بلیوں، آٹھ مچھلیوں اور چیتے گیکو کو جلد از جلد کس طرح پیک کر سکتے ہیں۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

لاس اینجلس میں آگ کیوں بھڑک گئی؟

آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے یہاں بارش نہیں ہوئی۔ علاقے میں اس سال ایک درجن سے زیادہ بار جنگل میں آگ لگی ہے، جس میں زیادہ تر لاس اینجلس کے بڑے علاقے شامل ہیں۔

امریکہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے ارد گرد آگ نے 63 مربع میل (163 مربع کلومیٹر) پر محیط علاقہ کو جھلسا دیا ہے، جو کہ مین ہٹن کے سائز سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

متاثرین کی تلاش:

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے منگل کو کہا کہ کم از کم دو درجن لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ جو پہلے لاپتہ بتائے گئے تھے وہ مل گئے ہیں۔

کاؤنٹی میں صرف 90,000 سے کم لوگ انخلاء کے احکامات کے تحت رہے جو کہ پچھلے ہفتے سے نصف تعداد ہے۔

لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں (AP)

ہالی ووڈ کی ایوارڈ تقریبات ہولڈ پر:

بحران کی وجہ سے ہالی ووڈ کے ایوارڈز سیزن کو تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ آسکر کی نامزدگیوں میں دو بار تاخیر ہوئی ہے، اور کچھ تنظیموں نے اپنے ایوارڈ شوز اور اعلانات کو دوبارہ شیڈول کیے بغیر ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 15, 2025, 7:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details