اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کیا پھر سے ہو رہی کورونا کی انٹری، نیا وائرس ایچ ایم پی وی پھیلایا رہا خوف و ہراس - HMPV OUTBREAK IN CHINA

چین میں ایچ ایم پی وی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد میں کوویڈ 19 جیسی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

Virus Outbreak in China
چین میں کیا پھر سے ہو رہی کورونا کی انٹری، نیا وائرس ایچ ایم پی وی پھیلایا رہا خوف و ہراس (AI generated image)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2025, 9:46 PM IST

حیدرآباد: 2019 میں ووہان سے پھیلنے والے کوویڈ 19 نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اب 5 سال بعد چین سے ایک اور وائرس پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ اس وائرس کا نام ہیومن میٹانیمووائرس یا ایچ ایم پی وی ہے۔ یہ ایک آر این اے وائرس ہے اور اس کی علامات کوویڈ 19 سے ملتی جلتی ہیں۔ ایچ ایم پی وی کی عام علامات میں سردی، بخار، ناک بہنا اور گھرگھراہٹ شامل ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ اثر چھوٹے بچوں پر دیکھا جا رہا ہے، خاص کر 2 سال سے کم عمر کے بچوں پر۔

چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق ایچ ایم پی وی کے ساتھ ساتھ انفلوئنزا اے، مائکوپلازما نمونیا اور کوویڈ 19 کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتالوں اور شمشان گھاٹوں میں بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ تاہم چین کی طرف سے ایسی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

غور طلب بات ہے کہ یہ وائرس کھانسی اور چھینک سے پھیلتا ہے۔ شدید صورتوں میں، برونکائٹس اور نمونیا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ چین اس وائرس سے نمٹنے کے لیے نگرانی کے نظام کی جانچ کر رہا ہے۔

جانکاری کے مطابق، ایچ ایم پی وی کی شناخت پہلی بار 2001 میں ہوئی تھی۔ یہ وائرس ہر موسم میں موجود ہوتا ہے لیکن سردیوں میں اس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کوویڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی تھی۔ دنیا بھر میں 70 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 70 لاکھ سے زیادہ اموات بھی ہوئیں۔ آج ایچ ایم پی وی کا بڑھتا ہوا انفیکشن ایک نئی تشویش بن گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details