اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوری 2021 سے جیل میں قید روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کی موت

Russian Opposition Leader Dead روس کی جیل ایجنسی کا کہنا ہے کہ جیل میں قید اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کا 47 سال کی عمر میں موت واقع ہوگئی ہے۔ الیکسی جنوری 2021 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے روس کے صدر کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Opposition Leader Alexei Navalny
روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Feb 16, 2024, 10:14 PM IST

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سخت حریف اور اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی جمعہ کے روز جیل میں موت واقع ہوگئی۔ وہ 47 سال کا تھے۔ الیکسی نوالنی سرکاری بدعنوانی کے خلاف سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک جنگ لڑی اور روسی صدر کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی قیادت بھی کی۔

روس کی جیل سروس نے ایک بیان میں کہا کہ نوالنی نے جمعہ کو چہل قدمی کے بعد طبیعت ناساز محسوس کی اور بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد ایک ایمبولینس انھیں جیل میں لینے پہنچی تھی کہ اس سے پہلے ہی والنی جان کی بازی ہار گئے۔ناوالنی کی ترجمان کیرا یارمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہماری سیاسی ٹیم کو ابھی تک ان کی موت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ان کا وکیل ابھی اس شہر کے سفر پر روانہ ہوا ہے جہاں انھیں رکھا گیا تھا۔

الیکسی نوالنی مختلف کیسز میں 19 سال کی سزا کاٹ رہے تھے اور وہ جنوری 2021 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس سے قبل انھیں جیل میں زہر دیا گیا تھا جس کا الزام وہ روسی صدر پر عائد کرتے ہیں۔ اپنی گرفتاری سے پہلے نوالنی نے سرکاری بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی، کریملن مخالف بڑے مظاہروں کا اہتمام کیا اور عوامی عہدے کے لیے بھاگ دوڑ کی۔ اس کے بعد انھیں تین مختلف کیسز میں جیل کی سزائیں سنائی گئیں، جن میں سے تمام کو انھوں نے سیاسی طور پر محرک قرار دے کر مسترد کر دیا۔

عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پوتن کے ناقد نے اپنی ہمت کی قیمت اپنی جان سے ادا کی اور انھوں نے روس کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ امریکہ کہ نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ اگر نوالنی کی موت کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ پوتن کی بربریت کو مزید واضح کرے گا۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس کا ذمہ دار روس ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگر نوالنی کی موت کی اطلاعات درست ہیں تو وہ روس کی کمزوری کو بیان کرتی ہیں، اس کا ذمہ دار روس ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ نوالنی کو ظاہر ہے کہ پوتن نے مارا ہے۔ زیلینسکی نے مزید کہا کہ پوتن اپنی پوزیشن برقرار رکھتے وقت اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ کون مرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پوتن کے خلاف بغاوت کرنے والا پریگوزن طیارہ حادثے میں ہلاک

یورپی یونین نے اس المناک موت کا واحد ذمہ دار روسی حکومت کو ٹھہرایا۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ نوالنی کی موت کی خبروں سے انتہائی غمزدہ اور پریشان ہیں۔ ہمیں تمام حقائق کو قائم کرنے کی ضرورت ہے اور روس کو ان کی موت کے حالات کے بارے میں تمام سنجیدہ سوالات کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ یہ خوفناک خبر ہے۔ روسی جمہوریت کے سخت ترین ناقد کے طور پر الیکسی نوالنی نے اپنی پوری زندگی میں ناقابل یقین جرات کا مظاہرہ کیا۔ میرے خیالات ان کی اہلیہ اور روس کے لوگوں کے ساتھ ہیں، جن کے لیے یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2024, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details