یروشلم:بیروت اور تہران میں حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں پر حملوں نے پہلے سے جنگ کی آگ میں جھلس رہے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل نے مسلم ممالک میں گھُس کر حماس یا حزب اللہ کے رہنماؤں کو قتل کیا ہو۔ اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے اس طرح کی ٹارگیٹ کلنگ کی کارروائیوں کو انجام دے چکا ہے۔ اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کی ایک طویل فہرست ہے جس میں اسماعیل ہنیہ کے قتل سے ایک نام کا اضافہ ہوا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ ایران کے دارالحکومت میں اس کے سپریم لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، حالانکہ اسرائیل اس کا اعتراف کرنے میں ہچکچا رہا ہے۔ یہ بھی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اسرائیل اپنی اس طرح کی کارروائیوں کا جلد اعتراف نہیں کرتا ہے۔ حالانکہ اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر فواد شکور پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
منگل، 30 جولائی، 2024 کو بیروت، لبنان کے جنوبی مضافات میں ایک شخص تباہ شدہ عمارت کا معائنہ کر رہا ہے جسے اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ (Photo: AP) بیروت اور تہران، دونوں حملوں سے غزہ میں تقریباً 10 ماہ سے جاری جنگ کے بعد خطے کو ایک وسیع تر انتشار کی طرف گھسیٹنے کا خطرہ ہے۔
اسرائیل کی ٹارگیٹ کلنگ کی خونی تاریخ:
13 جولائی 2024 کو اسرائیل نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز ایک بڑے حملے میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنایا۔ (Photo: AP) جولائی 2024:
اسرائیل نے پرہجوم جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک بڑے حملے میں حماس کے سایہ دار فوجی کمانڈر القسام بریگیڈز کے چیف محمد ضیف کو نشانہ بنایا۔ مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اس حملے میں بچوں سمیت کم از کم 90 افراد ہلاک ہوئے۔ حماس کے مطابق ضیف اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ سلامت ہیں۔
یکم اپریل 2024 کو شام کے شہر دمشق میں ایک فضائی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت میں ہنگامی خدمات کام کر رہی ہیں۔ ایک اسرائیلی فضائی حملے جس نے دمشق میں ایران کا قونصل خانہ منہدم کر دیا، دو ایرانی جنرل اور پانچ افسران ہلاک ہو گئے۔ (Photo: AP) اپریل 2024:
شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں دو ایرانی جنرل مارے گئے تھے۔ ان ہلاکتوں کے بعد ایران نے اسرائیلی سرزمین کے خلاف ایک بے مثال حملہ کیا تھا۔ ایران نے اسرائیل پر 300 میزائل اور ڈرون داغے، جن میں سے بیشتر کو ناکارہ بنایا گیا۔
بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار صالح اروری کو ہلاک کر دیا گیا (Photo: AP) جنوری 2024:
بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار صالح اروری کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی غزہ میں حماس سے جنگ کر رہی تھی۔ صالح اروری حماس کے نائب سیاسی سربراہ اور اس گروپ کے عسکری ونگ کے بانی تھے۔ اسرائیل کو صالح عروری مطلوب تھے۔ اسرائیل کا الزام تھا کہ 57 سالہ عروری مغربی کنارے میں اس کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث تھے۔ 2015 میں، امریکی محکمہ خزانہ نے عروری کو نامزد عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا تھا۔ امریکہ نے عروری سے متعلق معلومات دینے کے لیے پانچ ملین امریکی ڈالرس کا انعام رکھا تھا۔
دسمبر 2023:
شام میں ایرانی نیم فوجی سپاہ پاسداران انقلاب کے دیرینہ مشیر سید رضی موسوی دمشق کے باہر ڈرون حملے میں مارے گئے۔ ایران نے اسرائیل پر موسوی کے قتل کا الزام لگایا تھا۔
اسلامی جہاد کا کمانڈر بہاء ابو العطا اسرائیلی میزائل حملے میں اپنی اہلیہ سمیت ہلاک کر دیے گئے۔ (Photo: AP) 2019:
غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے ایک سینئر کمانڈر بہاء ابو العطا کے گھر پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا تھا جس میں وہ اور ان کی اہلیہ ہلاک ہو گئے تھے۔
2012:
حماس کے مسلح ونگ کے سربراہ احمد جباری اس وقت قتل کر دیے گئے جب ایک فضائی حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی موت سے حماس اور اسرائیل کے درمیان آٹھ روز تک جنگ جاری رہی تھی۔
2010:
حماس کے ایک سرکردہ کارکن محمود المبحوح کو دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ایک آپریشن میں قتل کیا گیا لیکن اسرائیل نے اس قتل کے الزام کو کبھی قبول نہیں کیا۔ اس حملے میں ملوث 26 مبینہ قاتلوں میں سے بہت سے سیاحوں کے بھیس میں کیمرے پر قید ہو گئے تھے۔
حزب اللہ کے نائب رہنما شیخ نعیم قاسم، دائیں طرف سے تیسرے، حزب اللہ کے دیگر اراکین کے ساتھ اپنے مقتول اعلیٰ کمانڈر عماد مغنیہ کےجنازے پر دعا کر رہے ہیں، جو دمشق میں ایک کار بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔ (Photo: AP) 2008:
حزب اللہ کے فوجی سربراہ عماد مغنیہ دمشق میں اس وقت قتل کر دیئے گئے جب ان کی گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔ مغنیہ پر لبنان کی خانہ جنگی کے دوران خود کش بم دھماکوں کی انجینئرنگ اور 1985 میں ٹی ڈبلیو اے ہوائی جہاز کے ہائی جیکنگ کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا جس میں امریکی بحریہ کا ایک غوطہ خور مارا گیا تھا۔ حزب اللہ نے ان کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا۔ ان کا بیٹا جہاد مغنیہ 2015 میں اسرائیلی حملے میں مارا گیا تھا۔
22 مارچ 2004 کو غزہ شہر میں ہزاروں فلسطینی سوگوار حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے جنازے کے دوران بائیں جانب ان کا جنازہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ (Photo: AP) 2004:
حماس کے روحانی رہنما احمد یاسین اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے حملے میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اپنی وہیل چیئر پر تھے۔ یاسین، بچپن میں ایک حادثے میں مفلوج ہو گئے تھے، وہ حماس کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ ان کے جانشین عبدالعزیز رانتیسی ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیے گئے۔
2002:
غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر گرائے گئے ایک ٹن وزنی بم سے حماس کے سیکنڈ ان کمانڈ ملٹری لیڈر صلاح شہیدہ کو ہلاک کیا گیا تھا۔
1997:
موساد کے ایجنٹوں نے عمان، اردن میں حماس کے اس وقت کے سربراہ خالد مشعل کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ دو ایجنٹ کینیڈا کے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے اردن میں داخل ہوئے اور مشعل کے کان کے قریب آلہ رکھ کر انھیں زہر دے دیا۔ انہیں تھوڑی دیر بعد پکڑ لیا گیا۔ اردن کے اس وقت کے شاہ حسین نے دھمکی دی تھی کہ اگر مشعل کی موت ہو گئی تو وہ ایک تازہ امن معاہدہ منسوخ کر دیں گے۔ اسرائیل نے بالآخر ایک تریاق بھیج دیا، اور اسرائیلی ایجنٹوں کو اسرائیل کو لوٹا دیا گیا۔ مشعل حماس کی ایک سینئر شخصیت ہیں۔
1996:
یحییٰ عیاش کو حماس کے لیے بم بنانے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے انجینئر کا لقب دیا گیا تھا، انھیں غزہ میں ایک فیک فون کال کا جواب دینے کے دوران قتل کر دیا گیا۔ ان کے قتل کے بعد اسرائیل میں مہلک بس بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
1995:
مالٹا میں اسلامی جہاد کے بانی فاتحی شیکاکی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیل نے اس قتل کی واردات کو انجام دیا تھا۔
1988:
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے فوجی سربراہ خلیل الوزیر تیونس میں قتل کیے گئے تھے۔ ابو جہاد کے نام سے مشہور، وہ پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کے نائب رہ چکے تھے۔ 2012 میں اس حملے سے متعلق پہلی بار اسرائیلی حملے کی تفصیلات سے جڑے کاغذات منظر عام پر آئے تھے۔
1973:
اسرائیلی کمانڈوز نے بیروت میں پی ایل او کے متعدد رہنماؤں کو ان کے اپارٹمنٹس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ایہود بارک کی قیادت میں رات کے وقت یہ حملہ کیا گیا تھا۔ ایہود بارک بعد میں اسرائیل کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور وزیر اعظم بنے۔ ان کی ٹیم نے کمال عدوان کو ہلاک کر دیا تھا، جو اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں PLO آپریشنز کے انچارج تھے۔ محمد یوسف نجار، پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے اور کمال ناصر، پی ایل او کے ترجمان اور کرشماتی مصنف اور شاعر تھے۔ یہ آپریشن 1972 کے میونخ اولمپکس میں 11 اسرائیلی کوچوں اور کھلاڑیوں کے قتل کے بدلے کے طور پر انجام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: