دبئی: ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد حجاب کے لازمی قوانین کے خلاف بڑے پیمانے پر 2022 میں ہوئے احتجاج کے بعد پہلا پارلیمانی انتخاب ہو رہا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے پہلا ووٹ ڈالا۔ ان انتخابات میں ملک کی ماہرین کی اسمبلی کے لیے نئے اراکین کو بھی منتخب کیا جائے گا۔ ماہرین کی اسمبلی میں آٹھ سال کی مدت کے لیے علماء کے پینل کو کو منتخب کیا جاتا ہے جو خامنہ ای کے مستعفی ہونے یا مرنے کی صورت میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
خامنہ ای نے تہران میں صحافیوں کے سامنے ووٹ دیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے اُن کے وریب میں ایک خاتون کو روتے ہوئے دکھایا جب اس نے خامنہ ای کو اپنے موبائل فون سے فلمایا۔
انہوں نے لوگوں سے انتخابات میں جلد از جلد ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دوست اور دشمن دونوں ٹرن آؤٹ کو دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ، اس پر توجہ دیں، دوستوں کو خوش کریں اور شرپسندوں کو مایوس کریں۔