غزہ: اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ سے درجنوں مریضوں اور زخمیوں کو باہر علاج کے لیے نکالا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسپتالوں اور اس کے آس پاس اسرائیل کے حملوں نے صحت کی دیکھ بھال کو دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ، منگل کے روز 45 مریضوں جس میں زخمی بھی شامل ہیں جنوبی شہر خان یونس کے یورپی اسپتال سے نکالے گئے اور کریم شالوم کراسنگ کے ذریعے اسرائیل پہنچائے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ان مریضوں کا علاج متحدہ عرب امارات میں کرایا جائے گا۔
New @UNHumanRights report documents catastrophic impacts of Israel’s pattern of attacks on & around hospitals in Gaza, some of which may amount to war crimes.
— United Nations (@UN) December 31, 2024
There must be full accountability for all violations that have taken place.https://t.co/zEZ9yEbPsB
ان 45 مریضوں میں ایک 10 سالہ لڑکا عبداللہ ابو یوسف بھی ہے جس کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بچے کے ساتھ اس کی والدہ کی شمولیت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ حالانکہ بعد میں مریض کو اس کی بہن کے ہمراہ روانہ کیا گیا۔ اسرائیل نے درخواست کو مسترد کیے جانے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی کے لیے ایسکارٹس کی اسکریننگ کرتا ہے۔
عبداللہ ابو یوسف کی ماں عبیر ابو یوسف نے کہا کہ، لڑکا بیمار ہے، اسے ہفتے میں تین سے چار دن ہیموڈالیسس کی ضرورت ہوتی ہے۔
Hospitals in #Gaza have once again become battlegrounds and the health system is under severe threat.
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) December 30, 2024
Kamal Adwan Hospital in northern #Gaza is out of service — following the raid, forced patient and staff evacuation and the detention of its director, Dr Hussam Abu Safiya two…
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کئی ہزار فلسطینیوں کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔ اسرائیل نے مئی میں جنوبی شہر رفح پر قبضہ کرنے کے بعد سے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹرول کر رکھا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کے حملوں نے علاقے کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے بیشتر اسپتالوں کو کام کاج پوری طرح سے بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جو اسپتال کارگر ہیں وہ صرف جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے، گزشتہ ہفتے صیہونی فوج نے کمال عدوان اسپتال سے مریضوں کو باہر نکال دیا اور اسپتال میں آگ لگا دی تھی۔ یہی نہیں اسرائیل نے اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت کئی مریضوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: