گلمرگ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کی آمد کے پیش نظر ملک ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے سیاح ہر سال کی طرح اس سال میں کافی تعداد میں جمع ہو چکے ہیں۔
دراصل گزشتہ رات سے ہی گلمرگ کے مختلف مقامات پر سیاح جمع ہوگئے تھے اور اس دوران انہوں نے مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کی اور نئے سال کی آمد کے لیے بیسبری سے استقبال کیا۔
سیاحوں نے کہا کہ ہم کافی خوش ہیں اور کشمیر اور گلمرگ دنیا کی سب سے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے اور اگر ہم۔امسال کی بات کرے تو برف بھی اچھی خاصی ہے اور ہم کو یہاں کافی مزا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ کے چاروں اور برف ہی برف ہے اور اس سردی میں گھومنے میں بھی الگ قسم کا مزہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی بار کشمیر اور گلمرگ آئے ہیں اور ہم بہت قسمت والے لوگ ہیں کہ ہم آج گلمرگ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے سے ہی سوچا تھا کہ ہم نئے سال کی شروعات گلمرگ میں کریں اور آج یہ دن آخر آگیا اور ہم دوسروں سے بھی کہیں گے کہ وہ بھی گلمرگ میں ضرور آئیں۔
مزید پڑھیں: دہلی سری نگر ریل رابطہ سے قبل قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل
آپ کو بتادیں کہ اگر چہ سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے اس سال گلمرگ میں کوئی سرکاری فنکشن نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود سیاحوں نے گلمرگ کا رخ کیا ہے اور وہاں برف سے لطف اندوز ہوئے۔