بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے پر لبنان میں عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ بدھ کی صبح جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد جنوبی لبنان کے طویل عرصے سے بے گھر باشندوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
جنگ بندی نے بحیرہ روم کے اس چھوٹے سے ملک میں راحت پہنچائی ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے شدید ترین فضائی حملوں اور جھڑپوں نے لبنان کے کئی علاقوں کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا تھا۔ ایسے میں لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ اب یہ جنگ تھم جائے گی۔ اب لوگوں کو فکر ہے کہ، کیا یہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہے گا کیونکہ اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اگر حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتی ہے تو وہ حملہ کرے گا۔
جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے خالی کیے گئے علاقوں سے انخلاء کرنے والے ہزاروں افراد اب جنوبی لبنان میں داخل ہوئے ہیں۔
لوگوں نے بدھ کے اوائل میں موٹرسائیکلوں اور کاروں سے ساحلی شہر ٹائر واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ ایک شہری احمد حسینی نے کہا کہ جنوبی لبنان میں واپسی ایک ناقابل بیان احساس تھا اور انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ لبنان کے مذاکرات کی قیادت کرنے پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی تعریف کی۔