اردو

urdu

ETV Bharat / international

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، درجنوں افراد ہلاک، 25 مسافر زندہ بچ گئے - KAZAKHSTAN PLANE CRASHES

قازقستان کے شہر اکتو کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے۔

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاک
قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاک (X/@BNONews)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2024, 2:19 PM IST

Updated : 24 hours ago

استانہ:قازقستان کے شہر اکتو کے تقریباً 70 مسافروں کو لے جا رہا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس المناک واقعے میں درجنوں مساروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ کچھ مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر اکتو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


روسی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آذربائیجان ایئرلائن کا طیارہ باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا لیکن گروزنی میں دھند کے باعث اس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔ قازقستان کے حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ مسافروں کی جان بچ گئی ہے، جب کہ بعض رپورٹس میں 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

دریں اثنا، سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے حادثے کے ویڈیو میں طیارہ کو زمین پر گرتے اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے دکھایا گیا۔ دوسرے ویڈیوز اور تصاویر میں طیارے کے تباہ شدہ ڈھانچہ کے قریب لوگوں کو راحت اور بچاؤ کا کام کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز 8243 میں تقریباً 70 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، تاہم آذربائیجان ایئر لائنز کی جانب سے حادثے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

زخمیوں کا علاج جاری

وہیں خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے میں 14 افراد بچ گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزارت صحت کے علاقائی محکمہ کے ایک بیان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے، "اس وقت 14 افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے پانچ آئی سی یو میں رکھے گئے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Last Updated : 24 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details