اردو

urdu

ETV Bharat / health

شوگر کے مریض روزانہ صرف اتنی مقدار میں ہری الائچی کھائیں، شوگر لیول کنٹرول میں رہے گا: ریسرچ - GREEN CARDAMOM CONTROL THE SUGAR

ہمارے کچن میں موجود ہری الائچی بہت مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق الائچی کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ پڑھیں...

ہری الائچی شوگر مریضوں کے لیے فائدے مند
ہری الائچی شوگر مریضوں کے لیے فائدے مند (CANVA)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 9:22 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک):ہر گھر کے کچن میں رکھے مصالحے اپنے آپ میں دوا ہیں جو صدیوں سے گھریلو علاج میں استعمال ہو رہے ہیں۔ بہت سی بیماریوں میں ان مصالحوں کی اہمیت کو نہ صرف ہمارے ملک بلکہ بیرون ملک کے ڈاکٹرز، محققین اور ماہرین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک مصالحے کی خصوصیات سے آگاہ کرنے جارہے ہیں۔ یہ ہے الائچی جو نہ صرف کھانوں یا مٹھائیوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔

الائچی ایک بیش قیمتی دوا

الائچی کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایک چھوٹی خوشبودار سبز کلی کی تصویر آجاتی ہے۔ لیکن الائچی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک چھوٹی ہری الائچی ہے جو عام طور پر چائے اور مٹھائیوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور دوسری بڑی، بھوری الائچی جس کی طبی اہمیت زیادہ ہے۔ دونوں قسم کی الائچی جو کہ کھڑے مسالوں اور گرم مسالے کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں، ان میں مخصوص قسم کے غذائی اجزاء، فائبر اور تیل جیسے عناصر ہوتے ہیں جو کہ کئی طرح کی بیماریوں کے علاج میں کارگر سمجھے جاتے ہیں۔

ہری الائچی چھوٹی لیکن بہت مفید ہے۔ کھانے کی خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی یہ الائچی طبی اہمیت کی حامل بھی ہے اور اسے کئی طرح کی بیماریوں کے علاج میں بھی موثر سمجھا جاتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے علاج

چھوٹی ہری الائچی میں کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی، غذائی ریشہ، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز الائچی میں کئی قسم کے غذائی اجزاء، تیل، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بائیوٹکس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ الائچی کے اثرات پر کی گئی بہت سی سائنسی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس مصالحے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلامیٹری اور ہائپولیپیڈیمک خصوصیات خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ریسرچ میں انکشاف

اس کے استعمال سے موٹاپا، قبض، بلڈ پریشر، ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ www.ncbi.nlm.nih.gov پر شائع ہونے والی ایک تحقیق میں الائچی پر ایک گہرائی سے مطالعہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الائچی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 80 مریضوں کو شامل کیا گیا۔ ان لوگوں کو دس ہفتوں تک کھانے کے بعد روزانہ 3 گرام الائچی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ الائچی بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اس کے لیے شوگر کے مریض کو روزانہ کھانا کھانے کے بعد کم از کم 3 گرام الائچی ضرور کھانی چاہیے۔ اس سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے کیا ہے بہترین ناشتہ؟ جانیے ماہر غذائیت سے

خوشخبری۔۔۔ شوگر کا علاج آپریشن کے ذریعے ممکن - Diabetes New Treatment

ABOUT THE AUTHOR

...view details