کینبرا: آسٹریلیا کے زیر قیادت محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ذیابیطس کے پرانے زخموں کا مؤثر طریقے سے علاج کرنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا کی زیر قیادت بین الاقوامی ٹیم میں آسٹریلیا، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کے محققین شامل ہیں۔ ٹیم نے ذیابیطس کے مریضوں کو پرانے زخموں سے نجات دلانے کے لئے پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل تھیراپی (پی اے ایچ ٹی) کے ذریعے علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں اینٹی بائیوٹکس یا سلور بیسڈ ڈریسنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں پلازما میڈیسن ریسرچ گروپ کے سربراہ آندرے سیزلی نے آج کہا کہ یہ نیا طریقہ جس کے اندرونی زخموں، ذیابیطس سے متاثر پاؤں کے السر اور ممکنہ طور پر کینسر ٹیومر کے علاج کے لئے کارگر ثابت ہوا ہے۔
پلازما ایکٹیویٹڈ ہائیڈروجیل تھراپی (PAHT) کے علاج میں کولڈ پلازما آئنائزڈ گیس کا استعمال شامل ہے، جو طاقتور آکسیڈنٹس پیدا کرتی ہے، ہائیڈروجیل ڈریسنگ کو بہتر بناتی ہے، جیل کو زیادہ طاقتور بناتا ہے اور عام بیکٹیریا کو مارتا ہے جو زخموں کو متاثر کرتے ہیں۔