اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

بگ باس 17 فاتح منور فاروقی ماں کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے - منور فاروقی

Bigg Boss 17 Winner Munawar Faruqui: اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رات اپنی جیت کا جشن منایا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر منور نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Bigg Boss 17 Winner Munawar Faruqui
بگ باس 17 فاتح منور فاروقی ماں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 11:16 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 11:56 AM IST

بگ باس 17 فاتح منور فاروقی ماں کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے

ممبئی: بگ باس 17 کے گھر میں 105 دن کے سفر کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی فاتح قرار دیے گئے۔ انہوں نے اس مقابلے میں ٹرافی، 50 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک کریٹا کار جیتی۔ بگ باس 17 کے گرینڈ فائنل کے بعد منور نے اپنی جیت میں مداحوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس جیت کو اپنے یوم پیدائش کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا۔ اس خاص موقعے پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جزباتی ہو گئے۔

بگ باس 17 کے دوران منور کا کرشمہ اور شاعرانہ صلاحیت، جو ان کی شاعریوں کے ذریعے ظاہر کی گئی، نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی، جس نے منور کو سیزن کے مضبوط اور مقبول ترین مقابلہ کرنے والوں میں سے ایک کا درجہ دیا۔ جیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے، منور اپنے جذبات کو روک نہیں سکے اور ماں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں صرف 13 سال کا تھا۔

میڈیا کے ذریعے پوچھے گئے سوال پر کہ آپ کی ماں اس کامیابی کو دیکھ کر کیسا محسوس کرتی؟ 32 سالہ فنکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ماں کی دعا مجھے ہمیشہ لگتی ہے۔ آج میں اسٹیج پر یہ کہنا چاہتا تھا لیکن نہیں کہہ پایا۔ خوشی سے چھلکتے ہوئے منور نے پھر ایک دلکش شاعری پیش کی۔۔۔۔۔

"تو ساتھ نہیں ماں، پر ساتھ تیرا سایہ تھا

اتنا مشہور اور اتنا ہی کمایا تھا

وہ توڑنے آئے تھے میرے مٹی کا محل

لیکن بیٹا ممتاز کا ان کا تاج چھیننے آیا تھا۔"

اس موقعے پر اپنے سفر کے نچوڑ کو اپنی گرفت میں لیتے ہوئے اور ملنے والے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے، منور نے حاضرین کا تالی بجا کے شکریہ ادا کیا۔ منور کا بگ باس سیزن 17 کے فاتح کے طور پر اعلان ایک لائیو ووٹنگ سیشن کے بعد ہوا۔ جہاں انہوں نے مدِمقابل ابھیشیک کمار کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ 15 اکتوبر 2023 کو اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منور نے تیزی سے ریئلٹی شو میں خود کو ایک مضبوط حریف کے طور پر متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

بگ باس مقابلے کے دوران منور فاروقی نے اپنی عقل اور دلکشی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے گھر کے ساتھیوں اور ناظرین دونوں کو یکساں طور پر محظوظ کیا۔ رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے، خاص طور پر جب عائشہ خان ان کے خلاف سنگین الزامات کے ساتھ شو میں داخل ہوئیں، ان پر دھوکہ دہی، جھوٹے وعدوں اور دوسری لڑکی کو پرپوز کرنے کا الزام لگایا، اس موقع پر بھی منور طوفان کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے اور فتح حاصل کی۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details