حیدرآباد: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مکہ مکرمہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ کنگ خان کے فینس تصاویر کو شیئر بھی کر رہے ہیں۔ اس تصویر پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نئے سال کے موقع پر سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ گئے تھے۔ کئی تصاویر میں شاہ رخ خان کو بیٹے آرین خان کے ساتھ سعودی عرب کے روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ وہیں ایک تصویر میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو دکھایا گیا ہے۔ جس میں گوری خان نے اپنا سر ڈھانک رکھا ہے۔
آخر ان وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کو دیکھ کر شاہ رخ خان کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہ سوچ رہے ہیں، کیا واقعی بادشاہ خان عمرہ کرنے گئے تھے؟ تو آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ شاہ رخ خان بار بار اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیپ فیکس کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ ستارے بھی اے آئی کے شکار:
آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان سے قبل رشمیکا مندانا، کاجول، تمنا بھاٹیہ اور عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیکس کا شکار ہو چکی ہیں۔ رشمیکا منڈانا کو اے آئی کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا لیکن اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری اور اس کا مقابلہ کیا، اس کام میں صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ان کا ساتھ دیا۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم کنگ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ شاہ رخ خان نے سال 2023 میں تین ہٹ فلمیں دیں، پٹھان، جوان اور ڈنکی۔ تب سے وہ فلم کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: