ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس حکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے: پلوامہ بی جے پی صدر - PULWAMA BJP PRESIDENT

بی جے پی پلوامہ صدر محمد لطیف بٹ نے جموں و کشمیر کی نیشنل کانفرنس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیشنل کانفرنس حکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے: پلوامہ بی جے پی صدر
نیشنل کانفرنس حکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے: پلوامہ بی جے پی صدر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2025, 3:54 PM IST

پلوامہ : بی جے پی پلوامہ صدر محمد لطیف بٹ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے یا انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو فوری پورا کرنا چاہئے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد بی جے پی یونٹ پلوامہ کے سمیت جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی جے پی یونٹ صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت میں مین چوک پانپور میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے مین چوک کدلبل پانپور میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔

نیشنل کانفرنس حکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے: پلوامہ بی جے پی صدر (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کانگریس مخمصے کا شکار، حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کے کردار میں - CONGRESS DILEMMA IN KASHMIR

ضلع صدر بی جے پی پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی پارٹی کی حمایت کی ہے جو بھارت میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ جو وعدہ انتخابات کے دوران کئے گئے تھے انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا گیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے دھوکہ دیا گیا۔ وہی محمد آصف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پنچایاتی اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو کامیابی ملے گی جس کے لئے ہم زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.