ممبئی: جے این یو (جہانگیر نیشنل یونیورسٹی) کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے طلباء کو کئی سنگین مسائل اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریلر میں یونیورسٹی کے اندر چل رہی سیاست کو دکھایا گیا ہے۔ جس میں دو مکاتب فکر کے لوگ مختلف مسائل پر ایک دوسرے سے مدمقابل ہو جاتے ہیں۔
اس فلم میں اروشی روٹیلا، روی کشن، پیوش مشرا، رشمی دیسائی جیسے عظیم اداکاروں نے کام کیا ہے اور اسے ونے ورما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں طلبہ کی سیاست کو دکھایا گیا ہے۔
کچھ دن پہلے میکرز نے جے این یو کا ٹیزر جاری کیا تھا اور اب ٹریلر جاری کیا ہے۔ اسے دیکھنے کے بعد کچھ لوگ اس فلم کو پروپیگنڈا قرار دے رہے ہیں تو کچھ اس کے نام پر بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔