ETV Bharat / entertainment

مفاسہ سے ملتی جلتی ہے شاہ رخ خان کی کہانی، کنگ خان نے خود سنائی اسٹوری - SHAH RUKH KHAN THE LION KING

'مفاسہ دی لائن کنگ' کے نئے پرومو میں شاہ رخ خان نے مفاسہ سے ملتی جلتی اپنی کہانی بیان کی ہے۔ دلچسپ کہانی یہاں پڑھیں۔

SHAH RUKH KHAN THE LION KING
مفاسہ سے ملتی جلتی ہے شاہ رخ خان کی کہانی (Promo Thumbnail)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2024, 7:58 PM IST

ممبئی: مفاسہ دی لائن کنگ کے ہندی ورژن میں مفاسہ کو اپنی آواز دینے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں جاری کیے گئے پرومو میں اپنی زندگی کی کہانی کا موازنہ مفاسہ سے کیا ہے۔ پرومو میں کنگ خان نے مفاسہ کی کہانی بیان کی ہے جس میں ان کی محنت اور جدوجہد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ لیکن وہ پوری کہانی اس طرح بیان کرتے ہیں جیسے وہ اپنے بارے میں بات کر رہے ہو۔ لیکن وہ آخر میں پوری بات پلٹ دیتے ہیں۔

پرومو میں کیا ہے:

ویڈیو میں شاہ رخ نے ایک ایسے بادشاہ کی کہانی بیان کی ہے جسے شروع میں کافی جدوجہد کرنی پڑی لیکن بعد میں اس نے لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ دی لائن کنگ میں، مفاسہ ایک یتیم شیر ہے جو آگے بڑھ کر جنگل کا بادشاہ بن جاتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اس کے جدوجہد کو اس انداز میں پیش کیا جو ان کی خود کی اسٹوری سے بہت ملتا جلتا ہے۔ مفاسہ کی کہانی کو اپنی کہانی سے جوڑتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود وہ ڈٹے رہے اور محنت کرتے رہے اور آج وہ ہندوستانی سنیما کے بادشاہ ہیں۔

شاہ رخ نے اپنا موازنہ مفاسہ کی اسٹوری سے کیا:

ویڈیو میں شاہ رخ کا کہنا ہے کہ 'ایک بادشاہ تھا جسے تنہائی کی وسیت ملی لیکن اس کا جذبہ اس کی رگوں میں بہتا تھا اور اسی جذبے کے ساتھ وہ زمین سے اٹھ کر آسمان کو چھوا، کئی بادشاہوں نے زمین پر حکومت کی لیکن اس نے سبھی کے دلوں پر راج کیا۔ ایک سچا بادشاہ! کافی ملتی جلتی ہے نا کہانی؟ لیکن یہ مفاسہ کی کہانی ہے۔

بیری جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھارت میں 20 دسمبر 2024 کو انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی، جس میں تمام زبانوں کے ستارے آواز دے رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہیش بابو نے فلم کے تیلگو ورژن کے لیے مفاسہ کو آواز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹارڈم سے کامیاب کاروبار تک، شاہ رخ خان نے گلوبل فریٹ سمٹ میں کامیابی کا منتر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.