جموں: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب سندر بنی سیکٹر کے ایک گاؤں میں بدھ کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جموں و کشمیر میں راجوری ضلع کے سندر بنی سیکٹر کے ایک گاؤں میں آج بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم اب تک ملی اطلاعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قافلہ سندر بنی سیکٹر سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے اچانک قافلہ گولیاں چلائیں۔ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ "فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا جبکہ مسلح افراد کا سراغ لگانے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔" ذرائع نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ وہ جنگل میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے علاقے سے گزرنے والی فوج کی گاڑی پر چند راؤنڈ فائر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری میں پراسرار اموات، قرنطینہ سنٹر پر لوگوں کا احتجاج، رہائی کا مطالبہ - RAJOURI MYSTERIOUS DEATHS
نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی قافلہ پر فائرنگ کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی۔ فائرنگ کے بعد فوج کے جوانوں نے تیزی سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعہ کا مقام سندر بنی میں سی آر پی ایف بٹالین ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 5-6 کیلومیٹر کی دوری پر واقف ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ میں سیکوریٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جبکہ واقعہ کے بعد موقع پر مزید فورسس کو بھیجا گیا۔