ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں بی جے پی سے ہوگا وزیراعلیٰ، این سی پی اور شیو سینا سے نائب وزیراعلیٰ، پانچ دسمبر کو حلف برداری - MAHARASHTRA CHIEF MINISTER

مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کی حلف برداری تقریب پانچ دسمبر کو ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا۔

مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کی حلف برداری تقریب پانچ دسمبر کو
مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کی حلف برداری تقریب پانچ دسمبر کو (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2024, 7:11 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں 23 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد، مہایوتی کی طرف سے ابھی تک وزیر اعلی کے نام کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، خبر ہے کہ مہاراشٹر میں نئی ​​مہایوتی حکومت 5 دسمبر کو حلف اٹھائے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہونے والی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

این سی پی سربراہ اجیت پوار نے واضح کر دیا ہے کہ، وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا اور حلیف پارٹیوں سے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔

اجیت پوار نے کیا کہا؟

این سی پی سربراہ اجیت پوار نے بھی واضح کیا ہے کہ، وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہی بنایا جائے گا۔ مہایوتی میں شامل دونوں حلیف پارٹیوں سے ایک ایک نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ جب اجیت پوار سے حکومت کی تشکیل میں تاخیر سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ، یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ تاخیر ہو رہی ہے، اگر آپ کو یاد ہو تو، 1999 میں حکومت کی تشکیل میں ایک مہینہ لگا تھا۔ واضح رہے مہاراشٹر اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو چکی ہے۔

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے ہفتہ کو پہلے ایکس پر پھر بعد میں بیان جاری کرتے ہوئے حلف بردادی تقریب کے انعقاد سے متعلق جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، مہایوتی حکومت کی حلف برداری تقریب، ممبئی کے آزاد میدان میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں، 5 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگی۔

مہایوتی میں کس کا وزن زیادہ:

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت میں حکمران مہایوتی اتحاد نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہایوتی میں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور اجیت پوار کی این سی پی شامل ہے۔ بی جے پی 288 رکنی اسمبلی میں 132 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اس کی حلیف شیوسینا کو 57 اور این سی پی کو 41 سیٹیں ملی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے عہدے پر جھگڑا:

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے مہایوتی میں سی ایم کے عہدے کو لے کر کشمکش دیکھنے کو ملی ہے، اس لیے ابھی تک وزیر اعلی کے نام کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم نگراں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ سے الگ ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس بار مہاراشٹر میں بی جے پی کا ہی وزیر اعلیٰ بنے گی۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ فڑنویس کے نام پر بی جے پی ہائی کمان کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کا بھی اتفاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.