ETV Bharat / international

غزہ جنگ بندی معاہدے میں آئی نئی جان، اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کے نئے تبادلے پر اتفاق کر لیا - GAZA CEASEFIRE DEAL

غزہ جنگ بندی معاہدہ فی الحال برقرار رہے گا۔ حماس اور اسرائیل میں مزید یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کے نئے تبادلے پر اتفاق کر لیا
اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کے نئے تبادلے پر اتفاق کر لیا (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 26, 2025, 8:43 AM IST

یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔ یرغمالیوں کی لاشوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اسرائیلی اور حماس کے عہدیداروں نے منگل کو کہا کہ وہ سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے مردہ یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد نازک جنگ بندی کو کم از کم مزید چند دنوں تک برقرار رکھا جا سکے گا۔

اسرائیل نے حماس پر رہائی کے دوران یرغمالیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، ہفتے کے روز سے 600 فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی ہے۔ مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جب تک ان کی رہائی نہیں ہو جاتی، دوسرے مرحلے پر بات چیت ممکن نہیں ہے۔

اس تعطل نے مستقبل کی جنگ بندی کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ اس معاہدے کا موجودہ چھ ہفتوں کا پہلا مرحلہ اس ہفتے کے آخر میں ختم ہو رہا ہے۔

لیکن منگل کو دیر گئے، حماس نے کہا کہ تنظیم کے ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار خلیل الحیا کی سربراہی میں ایک وفد کے قاہرہ کے دورے کے دوران تنازعہ کے حل کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ پیش رفت چار مزید ہلاک یرغمالیوں اور سیکڑوں اضافی فلسطینی قیدیوں کی واپسی کا راستہ صاف کرتی دکھائی دے رہی ہے جو جنگ بندی کے تحت رہا کیے جانے والے تھے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن قیدیوں کو پہلے رہائی کے لیے پیش کیا گیا تھا، ان کو فلسطینی قیدیوں کے ایک نئے سیٹ کی رہائی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ رہا کیا جائے گا جن کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آنے والے دنوں میں لاشوں کو گھر لانے کے معاہدے کی تصدیق کی۔ لیکن اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلہ بدھ کو جلد ہی ہو سکتا ہے۔ وائی نیٹ نیوز سائٹ نے کہا کہ اسرائیلی لاشوں کو بغیر کسی عوامی تقریب کے مصری حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین معاہدہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی دونوں فریقوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا، جس کے دوران حماس تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 33 یرغمالیوں کو اسرائیل کے سپرد کرے گا جس میں آٹھ لاشیں بھی شامل ہیں۔

اس سے وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے خطے میں متوقع دورے کا راستہ بھی صاف ہو سکتا ہے۔ وِٹکوف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فریقین دوسرے مرحلے پر مذاکرات کی طرف بڑھیں، جس کے دوران حماس کے زیر حراست باقی ماندہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی جائے۔ دوسرے مرحلے کے مذاکرات ایک ہفتے پہلے شروع ہونے والے تھے لیکن نہیں ہوئے۔

امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد شروع ہونے والی 15 ماہ کی شدید جنگ کا خاتمہ کیا ہے، جس میں اسرائیل میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 48,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، غزہ کی ایک اندازے کے مطابق 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے اور علاقے کا بنیادی ڈھانچہ اور صحت کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت عام شہریوں اور عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں میں فرق نہیں کرتی لیکن اس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.