ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہائی کورٹ کا جموں و کشمیر میں دو ٹول پلازوں پر ٹول فیس کو کم کرنے کا حکم دیا - NH 44 IN JK

عدالت نے کہا کہ جب تک کٹرا-امرتسر-نئی دہلی ایکسپریس وے پرکام مکمل نہیں ہوجاتا، مسافروں سے صرف 20 فیصد رقم وصول کی جائے۔

ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر میں NH-44 پر پٹھان کوٹ اور ادھم پور کے درمیان دو ٹول پلازوں پر ٹول فیس کو کم کرنے کا حکم دیا
ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر میں NH-44 پر پٹھان کوٹ اور ادھم پور کے درمیان دو ٹول پلازوں پر ٹول فیس کو کم کرنے کا حکم دیا (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2025, 12:54 PM IST

جموں: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ لکھن پور اور بان ٹول پلازہ پر ٹول فیس کی وصولی کو موجودہ رقم کا 20 فیصد تک کم کرے۔

یہ حکم چیف جسٹس تاشی ربستان اور جسٹس ایم اے چودھری نے سوگندھا ساہنی بمقابلہ مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ، این ایچ اے آئی اور جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی میں دیا ہے۔

فیصلہ دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ جب تک کٹرا-امرتسر-نئی دہلی ایکسپریس وے پر کام مکمل نہیں ہو جاتا، مسافروں سے صرف 20 فیصد رقم وصول کی جائے۔

"حکم دیا گیا ہیکہ وہ فوری اثر کے ساتھ ٹول فیس کا صرف 20% وصول کریں، یعنی لکھن پور ٹول پلازہ اور بنن ٹول پلازہ پر ٹول فیس 26.01.2024 سے پہلے لاگو ہونے والی شرحوں کا 20% ہو گی جب تک کہ لکھن پور سے ادھم پور تک قومی شاہراہ کو مکمل طور پر عوامی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے ان دونوں ٹول پلازوں پر مکمل ٹول صرف ایک آزاد سرویئر کے ذریعہ اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد وصول کریں گے۔

بنچ نے وزارت، این ایچ اے آئی اور جموں و کشمیر حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ موجودہ پلازوں سے 60 کلومیٹر کے اندر کوئی ٹول پلازہ قائم نہ کریں اور اگر ایسے کوئی ٹول پلازہ ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔

ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے-44 کے 60 کلومیٹر کے اندر کوئی ٹول نہ لگائیں۔ مزید برآں اگر نیشنل ہائی وے پر 60 کلومیٹر کے اندر کوئی ٹول پلازہ جموں و کشمیر کے UT یا لداخ کے UT میں ہے، اسے آج سے دو ماہ کے اندر ہٹا دیں۔ لداخ صرف اور صرف عام لوگوں سے پیسے بٹورنے کے مقصد سے، بان ٹول پلازہ پر بھاری ٹول فیس وصول کر رہے ہیں، اس طرح سے نہ صرف این ایچ اے آئی کے خزانے بھرے جا رہے ہیں بلکہ کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

فیصلے میں کہا گیا ہے ٹول فیس عام لوگوں کے لیے کافی منصفانہ ہونی چاہیے اور آمدنی پیدا کرنے کے طریقہ کار کا ذریعہ نہیں ہونی چاہیے، جواب دہندگان، خاص طور پر متعلقہ مرکزی وزارت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹول پلازوں پر منصفانہ اور حقیقی ٹول فیس لگانے پر نظر ثانی کریں اور اس طرح تمام ٹول پلازوں پر موجودہ ٹول فیسوں میں کمی کی جائے کیونکہ موجودہ ٹول فیس زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ آج سے چار ماہ کی مدت کے اندر مثبت طور پر لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.