ETV Bharat / state

راہگیر نے 'ملک مخالف' نعرہ سنا، پھر جھگڑا، ریلی، نتیجتاً گرفتاری اور دکان کا انہدام - ACTION OVER ALLEGED SLOGANS

پاکستان-بھارت میچ کے دوران مبینہ متنازع نعروں کی شکایت کے بعد لڑکے اور اسکے والدین کو گرفتار کر کے ان کی دکان توڑ دی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Photo : Getty Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2025, 2:28 PM IST

مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع کے مالوان میں 'ملک مخالف نعرہ' لگانے کے الزام میں ایک 15 سالہ لڑکے گرفتار اور اس کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کی اسکریپ کی دکان کو منہدم کر دیا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پورے معاملے کی شروعات اس دعوے کی بنیاد پر ہوئی کہ ایک راہگیر نے گذشتہ اتوار کو انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کے دوران اس نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر 'ملک مخالف' نعرہ لگاتے ہوئے 'سنا' تھا۔

سندھو درگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ اگروال نے کہا کہ ایک شخص جو رات 9.30 بجے کے قریب کرکٹ میچ کے دوران اس خاندان کے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا، نے الزام لگایا کہ اس نے لڑکے کو "ملک مخالف" نعرہ لگاتے ہوئے سنا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایس پی اگروال نے کہا کہ راہگیر کی شکایت کے بعد پڑوسیوں نے اس خاندان سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔ راہ گیر کی شکایت پر "دونوں فریق کے درمیان لڑائی ہوئی، جس کے بعد پولیس کو واقعے اطلاع دی گئی۔ مقامی باشندوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ چونکہ لڑکا نابالغ ہے، اس لیے ہم نے اسے آبزرویشن ہوم بھیج دیا۔‘‘

پڑوسیوں کی لڑائی کے بعد پیر کو اس خاندان کے خلاف مقامی لوگوں نے موٹر سائیکل ریلی نکالی اور مزید کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی کے بعد مالوان میونسپل کونسل نے اس خاندان کی اسکریپ کی دکان کو منہدم کر دیا اور ان کی ایک گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ دیا۔ میونسپل کونسل نے اس کارروائی کا گراؤنڈ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس دکان کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس خاندان کی آبائی ریاست اتر پردیش ہے اور 15 سال پہلے مہاراشٹر کے مالوان منتقل ہو گیا تھا۔

اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لڑکے کے والدین کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے بعد سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان پر دفعہ 196 (مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں میں دشمنی کو فروغ دینا)، دفعہ 197 (قومی یکجہتی نقصان پہنچانا) اور دفعہ 3 (5) کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔

اس معاملے پر ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے ایم ایل اے اور سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے نیلیش رانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ "اسکریپ ڈیلر نے ہندوستان مخالف نعرے لگائے"۔ رانے نے لکھا کہ "ابھی کے لیے ہم نے اس کے اسکریپ کاروبار کو تباہ کر دیا ہے اور وعدہ کرتے ہیں کہ آخرکار اسے ضلع سے باہر پھینک دیا جائے گا۔'' انہدام کی کارروائی کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے رانے نے مالوان میونسپل کونسل اور پولیس کا "فوری کارروائی" کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی

بلڈوزر جسٹس پر سپریم فیصلہ، کہا، اقتدار کا غلط استعمال برداشت نہیں، بلڈوزر جسٹس نا قابل قبول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.