کانپور: چاندی نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ چاندی کی قیمت 93 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار چین کی اندھا دھند خریداری اور قیاس آرائیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں چاندی ایک لاکھ روپے کو پار کر سکتی ہے۔
کانپور کے بلین تاجر آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ اسمتھ فیڈریشن کے قومی صدر پنکج اروڑہ کے مطابق جمعہ کو ایم سی ایکس پر چاندی 89,680 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ جی ایس ٹی شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً 93 ہزار روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔
بتایا گیا کہ جہاں دسمبر میں چاندی کی قیمت 78,050-73,846 روپے فی کلو گرام تھی وہیں اپریل میں قیمت 87,580-76,544 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس وقت مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 93 ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ چاندی کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ سٹے بازی کو قرار دیا۔