حیدرآباد:موسم گرما جب اپنے عروج پر ہوتا ہے تو ہم لوگ جون کے مہینے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگتے ہیں۔ بار بار گوگل میں سرچ کرتے رہتے ہیں کہ شہر میں مانسون کی آمد کس تاریخ کو ہوگی۔ اور جب مانسون آتا ہے اور بادل گرجنے لگتے پھر جھما جھم بارش ہو جاتی ہے تو بارش کے رکتے ہیں ہمارے چہرے کی خوشی، بے چینی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ دراصل بارش کے بعد اُمس والی گرمی خوشگوار موسم کا مزہ برباد کر دیتی ہے۔ جسم کے ہر حصہ سے جب پسینا چھوٹنے لگتا ہے تو تھکاوٹ سے ذہن الجھن کا شکار ہو جاتا ہے۔
گھبرایئے نہیں آپ کی الجھن کو ختم کرنے اور بارش کے خوشگوار موسم کی خوشیوں کو برقرار رکھنے کا علاج ہمارے پاس ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنے مکان میں کچھ معمولی تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔
1- ویٹیلیشن اُمس کو کنٹرول کرنے میں مددگار:
اگر آپ بارش کے بعد والی اُمس والی گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے مکان میں وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھیں۔ یہی چیز آپ کے لیے امس سے بچنے کے لیے سب سے اہم چیز ثابت ہو سکتی ہے۔ بارش کے بعد گھر کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے سے تازہ ہوا اندر آئے گی۔ اور، گرم ہوا کو باہر نکالنے کے لیے ایگزاسٹ فین کا استعمال کر سکتے ہیں۔ حالانکہ ایگزاسٹ فین بہت کم لوگ اپنے گھروں میں نصب کرتے ہیں۔ لیکن یہ لگا کر وینٹیلیشن کی مدد سے اُمس میں کمی کی وجہ سے گھر ٹھنڈا کر سکیں گے۔
2- کولر اور پنکھا دونوں کا کریں استعمال:
بارش میں اُمس اور چپچپے پن سے نجات کے لیے آپ کا پنکھا بھی مددگار ثابت ہو گا۔ کولر کے ساتھ پنکھا چلانے سے ہوا پورے کمرے میں گردش کرے گی۔ اس طرح کمرہ ٹھنڈہ رہے گا اور اُمس والی گرمی کے پسینے سے جسم میں پیدا ہونے والا چپچپا پن کم ہوگا۔