نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کو ہونے والے تمام سرکاری پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بھارت میں اقتصادی اصلاحات کے بانی منموہن سنگھ جمعرات کی شب 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
#WATCH | On the demise of former PM Dr Manmohan Singh, PM Modi says, " we all have deeply saddened by the demise of former pm dr manmohan singh. his passing is a setback to the whole nation...his life is an example for future generations regarding how we can rise above struggles… pic.twitter.com/MhgtXg3OK0
— ANI (@ANI) December 27, 2024
پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے منموہن سنگھ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے۔ ان کا انتقال پورے ملک کے لیے ایک دھچکا ہے۔۔ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے کہ ہم کس طرح جدوجہد سے اوپر اٹھ کر بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔
#WATCH | Delhi | PM Narendra Modi pays last respects to late former PM Dr Manmohan Singh and offers condolences to his family pic.twitter.com/7vn1PB1Xdj
— ANI (@ANI) December 27, 2024
پی ایم مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ، انہیں (منموہن سنگھ) ہمیشہ ایک ایماندار آدمی، ایک عظیم ماہر معاشیات اور ایک رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے خود کو اصلاحات کے لیے وقف کر دیا۔ ماہر معاشیات کی حیثیت سے انہوں نے ملک کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔ ایک مشکل وقت کے دوران، انہوں نے آر بی آئی کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔۔۔ جب وہ سابق وزیر اعظم بھارت رتن پی وی نرسمہا راؤ کی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے، انہوں نے معاشی بحران سے دوچار ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت دی۔
#WATCH | Delhi | LoP Lok Sabha and Congress MP Rahul Gandhi pays last respects to former PM Dr Manmohan Singh
— ANI (@ANI) December 27, 2024
(Video source: Congress) pic.twitter.com/OaBmvy0TRE
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی آنجہانی وزیراعظم منموہن سنگھ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
#WATCH | Congress MPs Sonia Gandhi, Rahul Gandhi, Priyanka Gandhi Vadra and KC Venugopal and party's other leaders at the residence of late former PM Dr Manmohan Singh
— ANI (@ANI) December 27, 2024
(Video source: Congress) pic.twitter.com/CkucypVlII
معلومات کے مطابق منموہن سنگھ کو بے ہوشی کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے صحت سے متعلق عارضے میں مبتلا تھے۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اسپتال میں داخل کرائے جا چکے تھے۔
#WATCH | Delhi | Union Home Amit Shah pays last respects to former PM Dr Manmohan Singh who passed away last night
— ANI (@ANI) December 27, 2024
(Source: DD) pic.twitter.com/kOh5iMO3oB
#WATCH | Delhi | On the demise of former PM Dr Manmohan Singh, former Vice President Hamid Ansari says, " between 2007 to 2014, he was the pm and i was chairman rajya sabha. he always gave constructive suggestions. this is the reason during his tenure there was never much ruckus… pic.twitter.com/gb2D7kS0G0
— ANI (@ANI) December 27, 2024
کرناٹک میں کانگریس کے کنونشن سمیت تمام پروگرام منسوخ:
کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے پارٹی کے تمام پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کرناٹک میں کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریبات چل رہی تھیں، جسے بھی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے پروگرام چھوڑ کر دہلی روانہ ہو گئے۔ سوگ کی وجہ سے ترنگا اور کانگریس پارٹی کے جھنڈے سر نگوں رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 3 جنوری 2025 کو تمام پروگرام دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔ منموہن سنگھ کی جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد ان کی جسد خاکی کو پارٹی دفتر لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: