اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف و مختار کی موت پر یوگی حکومت کو بنایا نشانہ - ST Hasan attacked on Yogi Govt

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک بار پھر یوگی حکومت پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ عتیق، اشرف اور مختار اگر قصوروار تھے تو عدالت کے ذریعہ فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا حکومتی مشینری کے ذریعے نہیں۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوگی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوگی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 2:50 PM IST

Updated : May 6, 2024, 6:45 PM IST

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوگی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا (ETV Bharat)

مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف اور مختار کی موت کو لے کر یوگی حکومت پر ایک بار پھر سخت حملہ کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا کہنا ہے۔ اب عدالتوں کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جب حکومت ہی فیصلے لینے لگے تو پھر عدالتوں کی کیا ضرورت ہے۔ عتیق ہوں، مختار یا کوئی اور عدالتیں فیصلہ کریں۔

اگر ان کا جرم ثابت ہو جائے تو انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے، لیکن دوسرے طریقوں سے کسی کو زہر دے کر یا کسی کو پولیس کی حراست میں گولیوں سے مار ڈالنا، کیا جمہوریت میں یہ جائز ہے؟

ہم یہ نہیں کہتے کہ عتیق یا کوئی اور بے گناہ تھا لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ انصاف حکومتی مشینری کے ذریعے نہیں عدالتوں کے ذریعے ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے۔

جمہوریت ہوگی تو عدالتیں بھی مضبوط ہوں گی۔ عدالتیں ہر مجرم کو سزا دیں گی اور اگر کوئی بے قصور ہے تو وہ اسے چھوڑ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سنبھل کے ایس پی امیدوار ضیاء الرحمان برق کے خلاف عتیق اشرف اور مختار کے نام پر ووٹ مانگنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے، جب کہ مرادآباد کے ایس پی لیڈر ضلع نائب صدر محمد عثمان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مرادآباد کے بلاری کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں معذور اور بزرگ ووٹرز کے لیے ویل چیئر کا انتظام

Last Updated : May 6, 2024, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details