ETV Bharat / bharat

بی جے پی اور عآپ میں کوئی فرق نہیں، آر ایس ایس دونوں کی ماں ہے: اسد الدین اویسی - OWAISI ON AAP AND BJP

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے عآپ اور بی جے پی کو نظریاتی طور پر ایک قرار دیا۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی (File Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2025, 9:45 AM IST

دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارہ گرم ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 سے پہلے عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ تینوں جماعتیں ایک دوسرے پر کئی سنگین الزامات لگا رہی ہیں۔ دریں اثنا اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے سنیچر کو عآپ اور بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کا بی جے پی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں نظریاتی طور پر ایک ہیں اور دونوں کا تعلق آر ایس ایس سے ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویسی نے بی جے پی اور عآپ کو آر ایس ایس کی پیداوار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عآپ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں کے نظریات ایک ہیں۔ آر ایس ایس دونوں کی ماں ہے۔ آر ایس ایس نے 1980 میں جن سنگھ اور بعد میں بی جے پی کی بنیاد رکھی، اس کے بعد 2012-13 میں عآپ تشکیل دی گئی۔ یہ ایک بڑا ادارہ ہے اور یہ لیب میں بنا ہندوتوا ہے۔

مزید پڑھیں: طاہر حسین کو اویسی کی پارٹی سے ٹکٹ مل گیا، اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

ون نیشن ون الیکشن کے ذریعہ مودی کا پورا گیم پلان علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنا ہے: اویسی

واضح رہے کہ دہلی میں فروری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان چند دنوں میں ہونے کی امید ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وہیں بی جے پی نے ہفتہ کو 29 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.