سانگلی:مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے آٹ پاڈی میں نالے میں بہتے نوٹوں کو لوٹنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق تھا۔ دراصل امبا بائی نالے میں 500 روپے کے بہت سارے نوٹ بہہ رہے تھے۔ ان نوٹوں کو جمع کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔
سنیچر کو ہفتہ وار بازار گئے لوگوں نے دیکھا کہ 500 روپے کے بے شمار نوٹ نالے میں بہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد لوگ نوٹوں کو پکڑنے کے لیے نالے میں کود پڑے۔ ایک اندازے کے مطابق لوگ نالے سے تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ روپے نکالنے میں کامیاب رہے۔
جانکاری کے مطابق آٹ پاڈی قصبے میں سنیچر کو ہفتہ وار بازار لگتی ہے۔ یہ بازار گاؤں میں ہی امبا بائی مندر کے ساتھ واقع نالے کے پاس لگتی ہے۔ چونکہ بازار کا دن تھا، اس لیے صبح کے وقت لوگ آ جا رہے تھے۔ صبح نو بجے کے قریب بازار جانے والے کچھ لوگوں نے دیکھا کہ نالے میں نوٹ بہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مال میں بھاری رعایت کا اعلان، لوگ لاٹھیاں لے کر پہنچے اور مچا دی لوٹ مار