نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چھتیس گڑھ میں نکسل حملے پر اپنے غم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ مہذب معاشرے میں دہشت اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پورا ملک اس حملے کے خلاف متحد ہے۔ پرینکا گاندھی نے حملے میں ہلاک شدہ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہمیشہ ان کا اور ان کے خاندانوں کا مقروض رہے گا۔
پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں 3 فوجیوں کی شہادت اور 15 فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ مہذب معاشرے میں دہشت اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پورا ملک اس نکسلی حملے کے خلاف متحد ہے۔ ملک ہمیشہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا مقروض رہے گا۔
واضح رہے کہ بیجاپور اور سکما ضلع کی سرحد پر واقع ٹیکل گوڈیم گاؤں میں نکسل حملے میں منگل کو سی آر پی ایف کے تین اہلکار ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں منگل کو نکسلیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔