اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایران کے صدر کی وفات پر ملی تنظیموں کا اظہارِ غم - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH - IRAN PRESIDENT HELICOPTER CRASH

INDIA SOLIDARITY WITH IRAN: ایران کے صدر کے انتقال پر قومی و ملی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارت نے ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

National organizations expressed grief over the death of the president of Iran
ایران کے صدر کی وفات پر ملی تنظیموں کا اظہارِ غم (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 11:10 AM IST

نئی دہلی:ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سمیت دیگر افراد کی طیارہ حادثہ میں موت کے بعد ایران میں 5 روز کے لیے سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ بھارت میں بھی ایک روز کا سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں ملی تنظیموں کی جانب سے بھی ایرانی صدر کی موت پر اظہارِ رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کی طیارہ حادثہ میں ہوئی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ جاں بحق، سپریم لیڈر نے 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا - IRAN PRESIDENTS HELICOPTER CRASH

بھارت کی ایران سے اظہار یکجہتی، ملک میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان - India Solidarity With Iran


انھوں نے کہا کہ بھارت کی عوام اس نازک وقت میں ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائدین اور اس کی عوام کو اس آزمائش کی گھڑی میں صابر وشاکر اور ثابت قدم رکھیں۔ وہیں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے بھی اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر کے انتقال پر میں سوگوار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رئیسی کے دور میں ایران نے پابندیوں کے باوجود اقتصادی طور پر ترقی کی، برکس میں شمولیت اختیار کی، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کیے، چین کے ساتھ 25 سال کے معاہدے پر دستخط کیے اور مزاحمت کے محور کے رہنما کے طور پر فلسطینی عوام کا دفاع کیا۔ ان کی اس طیارہ حادثاتی موت پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details