کولکاتا:مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی ایم سنئیر رہنما بدھادیب بھٹاچاریہ کا جمعرات کی صبح علالت کے بعد کولکاتا میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ بنگال میں بائیں محاذ کے 34 سالہ دور حکومت میں بھٹاچاریہ سی پی ایم کے دوسرے اور آخری وزیر اعلیٰ تھے۔ وہ 2000 سے 2011 تک مسلسل 11 سال اس عہدے پر رہے۔
بدھا دیب بھٹاچاریہ کو مختلف بیماریوں کی وجہ سے 29 جولائی 2023 کو علی پور، کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا نمونیا کا علاج چل رہا تھا اور اسے وینٹیلیشن پر رکھا گیا تھا۔
بیماری کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ گذشتہ چند برسوں سے عملی طور پر گھر تک محدود تھے۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ا انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں گزشتہ سال نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد لائف سپورٹ پر رکھنا پڑا تھا۔ بھٹاچاریہ پولٹ بیورو کے سابق رکن بھی تھے، جو سی پی ایم کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ وہ 2000 سے 2011 تک بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے۔ اس اعلیٰ عہدے پر جیوتی باسو کی جگہ لی گئی۔